لاہور(این این آئی)صوبائی وزیر داخلہ کرنل (ر) محمد ہاشم ڈوگر نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا ، ہاشم ڈوگر نے اپنا استعفیٰ وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کو پیش کیا ۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیر داخلہ کرنل (ر) ہاشم ڈوگر نے کہا ہے کہ ذاتی وجوہات کی بناء پر مزید کام جاری نہیں رکھ سکتا۔ یاد رہے کہ ہاشم ڈوگر نے گزشتہ دنوں یہ بیان دیا تھاکہ پنجاب حکومت پی ٹی آئی کے لانگ مارچ میں کسی طرح کی مدد نہیں دے گی جس پر وزیر اعلیٰ نے وزیر داخلہ کی مخالفت میں بیان دیا تھا۔