اتوار‬‮ ، 10 اگست‬‮ 2025 

مفتاح اسماعیل قومی اقتصادی کونسل کی رکنیت سے بھی فارغ

datetime 11  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (ا ٓن لائن)ایکنک کے بعد مفتاح اسماعیل قومی اقتصادی کونسل کی رکنیت سے بھی فارغ ہو گئے،وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار کو مفتاح اسماعیل کی جگہ قومی اقتصادی کونسل میں بطور رکن شامل کر لیا گیاجبکہ قومی اقتصادی کونسل میں سردار اویس لغاری کی رکنیت بھی ختم کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق وزیرخزانہ پنجاب محسن لغاری قومی اقتصادی کونسل میں بطور رکن شامل کیے گئے ہیں۔ وزیراعظم قومی اقتصادی کونسل کیچیئرمین اور چاروں وزرائے اعلیٰ ارکان میں شامل ہیں۔ان کے علاوہ وفاقی وزیراحسن اقبال، وزیرتجارت نوید قمر، وفاقی وزیر مواصلات اسد محمود، نثارکھوڑو، تیمور جھگڑا اور نور محمد دمر این ای سی ارکان میں شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق مفتاح اسماعیل فی الحال وفاقی کابینہ کا حصہ رہیں گے اور وہ بغیر قلمدان کیوفاقی وزیر تعینات رہیں گے۔ مفتاح اسماعیل کا بطور وزیر تعیناتی کا نوٹیفکیشن 19 اپریل 2022 کوجاری کیا گیا تھا۔مفتاح اسماعیل کو غیرمنتخب شخصیت ہوتے ہوئے وفاقی وزیر تعینات کیا گیا تھا غیرمنتخب شخصیت زیادہ سے زیادہ 6 ماہ تک وفاقی وزیر رہ سکتا ہے اس اعتبار سے مفتاح کی بطور وفاقی وزیر 6 ماہ کی مدت 18 اکتوبر 2022 کو پوری ہونا ہے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سوئس سسٹم


سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…