اتوار‬‮ ، 10 اگست‬‮ 2025 

سپریم کورٹ میںخاتون کو 46 برس بعد وراثتی جائیداد میں حصہ مل گیا

datetime 11  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)ڈیرہ اسماعیل خان کی رہائشی خاتون زیتون بی بی کو 46 برس بعد وراثتی حق مل گیا جبکہ عدالت عظمیٰ نے زیتون بی بی کا والد کی جائیداد میں حصہ تسلیم کرتے ہوئے ہائی کورٹ کے فیصلے کیخلاف بھائیوں کی اپیل خارج کردی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ بہنوں نے اپنا حصہ بھائی کو تحفے میں دے دیا تھا،

جس پر جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیے کہ جب تحفہ دیا گیا، اس وقت بہنیں کم سن تھیں۔ کم عمر بہن ،کیسے بھائیوں کو جائیداد تحفے میں دے سکتی ہے؟۔ ریکارڈ کے مطابق بہن کی جانب سے وکیل نے بیان دیا۔جسٹس اعجاز الاحسن نے استفسار کیا کہ کم سن لڑکی کی جانب سے کوئی وکیل کیسے بیان دے سکتا ہے؟۔ بھائیوں نے کبھی بہن کو جائیداد گفٹ دی ہے،ہر بار بہن ہی کیوں گفٹ دے۔ گفٹ ڈیڈ میں کہیں آفر قبولیت کا ذکر نہیں تو اس کی قانونی حیثیت نہیں رہتی۔جسٹس منیب اختر نے دوران سماعت ریمارکس دیے کہ جب بہن نابالغ تھی تو بھائیوں نے کیسے بہن سے ساری جائیداد لے لی۔ نابالغ بہن کوئی بھی کنٹریکٹ نہیں کر سکتی۔ سماعت کے دوران اراضی خریدنے والے افراد نے بھی درخواست گزار کی حمایت کی تھی۔ خریدار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ اراضی خریدنے سے پہلے تسلی کی گئی تھی کہ اس میں بہنوں کا حصہ شامل نہیں۔جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ خریدار نے تسلی کیسے کی؟۔ کوئی دستاویز دکھائیں۔ کیس ریکارڈ سے ثابت نہیں ہوتا کہ خریدار نے ٹھوس تسلی کی ہو۔واضح رہے کہ والد کی وفات کے بعد 1976 سے بھائی، بہنوں کی جائیداد پر قابض ہیں، جس کے خلاف زیتون بی بی نے جائیداد میں حصہ کے لیے 2005 میں سول کورٹ میں کیس دائر کیا تھا۔2012 میں سیشن عدالت، 2017 میں پشاور ہائی کورٹ نے خاتون کے حق میں فیصلہ دیا۔ خاتون کے بھائیوں کی جانب سے 2018 میں سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی گئی تھے، جسے عدالت نے خارج کردیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سوئس سسٹم


سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…