اتوار‬‮ ، 10 اگست‬‮ 2025 

عمران خان کے خلاف ایک اور مقدمہ درج

datetime 11  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے)نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ذرائع ایف آئی اے کے مطابق عمران خان کے خلاف مقدمہ ممنوعہ فنڈنگ کے حوالے سے درج کیا گیا۔ایف آئی آر میں ابراج گروپ کے

اکائونٹ سے 21لاکھ ڈالر کی رقم کی منتقلی کا ذکر ہے اور مقدمے میں سردار اظہر طارق، طارق شفیع اور یونس عامر کیانی بھی نامزد ہیں۔ایف آئی آر کے متن کے مطابق ابراج گروپ نے تحریک انصاف کے اکانٹ میں پیسے بھیجے، یہ پیسے ایک بینک کی جناح ایونیو برانچ میں بھیجے گئے۔ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا کہ تحریک انصاف نے عارف نقوی کا بیان حلفی الیکشن کمیشن میں جمع کرایا تاہم عارف نقوی کا الیکشن کمیشن میں جمع کرایا گیابیان حلفی جھوٹا اورجعلی ہے۔ایف آئی آر کے متن کے مطابق تحریک انصاف کا نجی بینک میں اکانٹ تھا جو نیا پاکستان کے نام پر بنایا گیا، نجی بینک کا منیجر بھی مقدمہ میں نامزد کیا گیا ہے، بینک منیجر نیغیر قانونی بینک اکانٹ آپریٹ کرنے کی اجازت دی۔مقدمہ ایف آئی اے بینکنگ سرکل تھانے میں درج کیا گیا اور مقدمہ ایف آئی اے کے کارپوریٹ بینکنگ سرکل نے درج کیا۔ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ ملزمان نے فارن ایکسچینج ایکٹ کی خلاف ورزی کی، ملزمان نجی بینک اکانٹ کے بینفشری ہیں۔تحریک انصاف کے سیف اللہ نیازی بھی ایف آئی آر میں نامزد ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سوئس سسٹم


سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…