اسلام آباد (نیوز ڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ایک خاتون سے پرفیوم کا مطالبہ کیا، جو خاص طور پر ان کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے متعارف کرایا گیا تھا۔تفصیلات کے مطابق ایک خاتون نے مریم نواز کی تصویر والا خوشبو کا برانڈ لانچ کیا، جس کا مقصد وزیراعلیٰ کی عوامی خدمات، خصوصاً نوجوانوں کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کا اعتراف کرنا تھا۔مریم نواز نے اس منفرد اقدام کو پسند کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر مزاحیہ انداز میں لکھا: “I also want one pls” (مجھے بھی ایک چاہیے)۔ ان کا یہ پیغام تیزی سے وائرل ہو گیا اور صارفین نے اسے عوام کی اپنے وزیراعلیٰ کے ساتھ محبت اور عقیدت کا خوبصورت اظہار قرار دیا۔