اتوار‬‮ ، 10 اگست‬‮ 2025 

دورہ پاکستان اور آئی پی ایل کی تاریخیں متصادم کیوی کرکٹرز کیا فیصلہ کریں گے ؟ نیوزی لینڈ بورڈ کا اہم بیان سامنے آگیا

datetime 11  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی)نیوزی لینڈ ٹیم کے پاکستان کے دورے کے دوسرے مرحلے کی تاریخیں انڈین پریمیئر لیگ سے متصادم ہوگئیں۔نیوزی لینڈ میڈیا کے مطابق آئی پی ایل اور دورہ پاکستان کے دوسرے مرحلے کی تاریخیں متصادم ہونے سے کئی کیویز کرکٹرز دستیاب نہیں ہوں گے۔

چیف ایگزیکٹو نیوزی لینڈ کرکٹ ڈیوڈ وائٹ نے کہاکہ کھلاڑیوں کو آئی پی ایل میں جانے کی اجازت ہو گی، یہ کھلاڑیوں کی چوائس ہے کہ وہ آئی پی ایل کھیلتے ہیں یا پاکستان کے دورے کے دوسرے مرحلے میں شامل ہوتے ہیں۔ڈیوڈ وائٹ نے کہا کہ فل اسٹرینتھ نیوزی لینڈ ٹیم کے پہلے مرحلے میں پاکستان جانے کے لیے پر امید ہیں، اب تک ہماری یہی انڈر اسٹینڈنگ ہے کہ فل اسٹرینتھ ٹیم ہو گی، میری اس کے علاوہ کھلاڑیوں اور کرکٹ پلیئرز ایسوسی ایشن کے ساتھ بات کوئی نہیں ہوئی، میں کھلاڑیوں کو باقاعدگی سے اپ ڈیٹ کر رہا ہوں ، اب تک کی یہی صورتحال ہے۔چیف ایگزیکٹو نے کہاکہ مکمل یقین دہانی اور اطمینان کے بعد دورہ پاکستان کا 2 مرحلوں میں فیصلہ کیا، ہمارے4 رکنی وفد نے پاکستان کا دورہ کیا وہ سب وینیوز اور ہوٹلز میں گئے، وفد نے پاکستانی اتھارٹیز کے ساتھ کام کیا ، پاکستان کرکٹ اور ایمبیسی کے ساتھ رابطے ہیں۔ڈیوڈ وائٹ کہا کہ دورے کے حوالے سے نیوزی لینڈ حکومت کے ساتھ بھی رابطے میں ہیں، کرسمس کے فوری بعد یہ دورہ ٹیسٹ چیمپیئن شپ اور ورلڈ کپ کی کوالیفکیشن کیلئے ہے۔یاد رہے کہ نیوزی لینڈ نے پہلے مرحلے میں 27 دسمبر سے 15 جنوری تک2 ٹیسٹ اور 3 ون ڈے میچز کھیلنا ہیں، 13 اپریل سے 7 مئی تک دوسرے مرحلے میں 5 ون ڈے اور 5 ٹی ٹوئنٹی میچز ہوں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سوئس سسٹم


سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…