اتوار‬‮ ، 10 اگست‬‮ 2025 

قومی ٹیم نے آٹھ سال بعد شرمناک اعزاز اپنے نام کر لیا

datetime 11  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کرائسٹ چرچ ( این این آئی) نیوزی لینڈ میں جاری سہ ملکی سیریز میں میزبان ٹیم نے یکطرفہ مقابلے میں پاکستان کو شکست دینے کے ساتھ ساتھ ایک منفی ریکارڈ بھی پاکستان کے نام درج کرا دیا۔کرائسٹ چرچ میں کھیلے گئے میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے والی

قومی ٹیم کی بیٹنگ لائن مکمل ناکامی سے دوچار ہوئی اور مقررہ اوورز میں صرف 130رنز بنا سکی۔اس اننگز میں جہاں پاکستانی بلے باز تیزی سے رنز بنانے میں ناکام رہے وہیں پوری اننگز کے دوران گرین شرٹس ایک بھی چھکا نہ مار سکے جو ایک منفرد اور منفی ریکارڈ ہے۔ کرک انفو کے مطابق یہ پہلا موقع ہے کہ نیوزی لینڈ میں کھیلے گئے کسی ٹی ٹونٹی میچ کی پہلی مکمل اننگز ہے جس میں کوئی چھکا نہیں لگا اور پاکستان کی ٹیم یہ بدترین ریکارڈ اپنے نام کرنے والی پہلی ٹیم بن گئی ہے۔دوسری جانب کرکٹ کے اعدادوشمار کے ماہر مظہر ارشد نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ 8سال بعد پہلا موقع ہے کہ کسی انٹرنیشنل ٹی ٹونٹی میچ کی مکمل اننگز کے دوران پاکستان کی ٹیم کوئی چھکا نہ مار سکی ہو اور ایسا آخری بار 2014ء میں آسٹریلیا میں دبئی میں ہوا تھا۔واضح رہے کہ پاکستان کے برعکس نیوزی لینڈ کی ٹیم کو جارحانہ انداز میں بیٹنگ میں کوئی مشکل پیش نہ آئی اور میزبان ٹیم نے 23گیندوں قبل ہی صرف ایک وکٹ کے نقصان پر ہدف حاصل کر لیا۔نیوزی لینڈ کی جانب سے فن ایلن نے 42گیندوں پر چھ چھکوں کی مدد سے 62رنز بنائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سوئس سسٹم


سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…