اتوار‬‮ ، 04 مئی‬‮‬‮ 2025 

عمران خان لانگ مارچ سے پہلے ایجنڈے کا اعلان کریں، آٹے، چینی اور دال کی قیمتیں کم کرنے کا حل تجویز کریں، چوہدری شجاعت

datetime 7  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( آن لائن ) پاکستان مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین نے سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئر مین آصف علی زرداری سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور خیریت دریافت کی۔ٹیلیفونک رابطے کے دوران چودھری شجاعت حسین نے سابق صدر کیلئے نیک تمناؤں

کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آصف زرداری ہسپتال میں ہیں اور حوصلے میں ہیں، عمران خان لانگ مارچ کے سلسلے میں پہلے اپنے ایجنڈے کا اعلان کریں، نمبر ون آئٹم میں الیکشن نہیں بلکہ غریب آدمی کیلئے اشیائے ضروریہ کی قیمتیں کم کرنے کا حل تجویز کریں۔انہوں نے کہا کہ الیکشن تو پہلے ہی ان کے ایجنڈے میں شامل ہے،سب کام چھوڑ کر غریب آدمی کیلئے آٹے چینی، دال اور بنیادی اشیاء کی قیمتیں کم کرنے کا حل تجویز کریں،فوج آئینی طریقے سے چل رہی ہے، انکا اپنا انٹرنل سسٹم بہت مضبوط ہے،سویلین اور سیاستدانوں کو فوج کے معاملات میں مداخلت نہیں کرنی چاہئے۔ق لیگی صدر نے کہا کہ آرمی چیف کا منصب سنبھالنے کے بعد اس کی کوئی برداری نہیں رہتی، نہ ہی کوئی علاقائی پہچان ہوتی ہے، آرمی چیف کی برداری صرف پاکستانی ہوتی ہے۔ چودھری شجاعت حسین نے سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئر مین آصف علی زرداری سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور خیریت دریافت کی۔

موضوعات:



کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…