ہفتہ‬‮ ، 28 دسمبر‬‮ 2024 

جرمنی کا پاکستان میں سیلاب متاثرین کے لئے ایک کروڑ یورو امداد کا اعلان

datetime 7  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برلن(آن لائن ) جرمنی نے پاکستان میں سیلاب متاثرین کے لیے ایک کروڑ یورو امداد دینے کا اعلان کردیا۔ یہ اعلان وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ برلن میں پریس کانفرنس کے دوران جرمن وزیر خارجہ انالینا بیئر بورک نے کیا ۔ دونوں رہنمائوں کی ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور سیلاب متاثرین کی امداد اور سیلاب زدہ علاقوں

کی بحالی سے متعلق بات چیت کی گئی۔ جرمن وزیر خارجہ نے کہا کہ سیلاب کی وجہ سے پاکستان بری طرح متاثرہ ہوا جس کا اندازہ لگانا مشکل ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ سیلاب متاثرین خصوصاً بچے کھلے آسمان تلے رہنے پر مجبور ہیں جبکہ سیلابی پانی سے پیدا ہونے والا مچھر ملیریا کا سبب بن رہا ہے۔ جرمن وزیر خارجہ نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں سے پاکستان سب سے زیادہ متاثر ہورہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ جرمنی پاکستان کا اہم ترین تجارتی شراکت دار ہے اور جرمن کمپنیاں پاکستان میں انفراسٹرکچر منصوبوں میں سرمایہ کاری کررہی ہیں۔ جرمنی پاکستان کے ساتھ دو طرفہ تعلقات مضبوط کرنے کا خواہاں ہے، جرمن وزیر خارجہ انالینا بیئر بورک نے کابل سے متعلق کہا کہ افغانستان کے معاملے پر پاکستان کا کردار ہمیشہ اہم رہا ہے، پاکستان کے تعاون سے افغانستان سے بڑی تعداد میں انخلا ممکن ہوا، افغانستان کے بہت سارے لوگوں کو جرمنی میں بھی پناہ دی گئی۔ اس موقع پر وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ مہمان نوازی پر جرمنی کا شکر گزار ہوں، پاکستان اور جرمنی کے تعلقات مضبوط ہوتے جا رہے ہیں، پاکستان میں مون سون جون کے وسط میں شروع ہو کر اگست کے اختتام تک جاری رہی۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان اور جرمنی کے درمیان بہترین سفارتی تعلقات ہیں، ۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں مون سون سے شروع ہوکر اگست کے اختتام تک جاری رہا،

مون سون میں شدید بارشیں ہوئیں جس سے سیلابی صورتحال پیدا ہوئی، پاکستان اس وقت سیلاب کی صورتحال میں مشکل ترین حالات سے گزررہا ہے۔انہوں نے کہا کہ تباہ کن سیلاب نے پاکستان میں تاریخ کی بڑی تباہی پھیلائی اور ایک تہائی رقبہ شدید متاثر ہوا، پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے متاثر 10 ممالک کی فہرست میں شامل ہے۔

موضوعات:



کالم



صدقہ


وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…