جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

عظیم فوج اپنے لوگوں پر کبھی گولی نہیں چلائے گی

datetime 6  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی،اسلام آباد (این این آئی)سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہاہے کہ کنٹینرراستے نہیں روک سکتے، حکومت اسلام آباد کے 25 لاکھ لوگوں کو قلعہ بند کریگی تو لوگ اسلام آباد کے اندر اور مارگلہ کی پہاڑیوں سے نکلیں گے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں شیخ رشید احمد نے لکھا کہ اسلام آباد کے لوگوں نے محصور ہونے کے خوف سے گھروں میں راشن ڈالنا شروع کر دیا ہے، فوج بلانے اور آرٹیکل 245 لگانے کا خواب دیکھنا چھوڑ دیں، عظیم فوج کبھی اپنے لوگوں پر گولی نہیں چلائیگی، مذاکرات کی میز پر لائے گی اور صاف شفاف الیکشن کرائے گی۔سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ آرمی چیف کے بیان کے بعد افواہیں ختم اور فوری الیکشن ہونے چاہئیں، بیلٹ کے مقابلے میں بْلٹ کا استعمال سارے ملک میں سیاسی آگ لگا دے گا، تباہ حال معیشت خطرناک بحران میں داخل ہوجائیگی، وزراء کی تعداد 75 ہے جس میں 22 بے محکمہ ہیں۔دوسری جانبحکومت نے پی ٹی آئی کے ممکنہ لانگ مارچ کو روکنے کی تیاریاں شروع کردیں۔وفاقی حکومت کی طرف سے پاکستان تحریک انصاف کے ممکنہ لانگ مارچ کی وجہ سے پیشگی اقدامات شروع کردئیے گئے ہیں جس کے تحت ضلعی انتظامیہ کی طرف سے فیض آباد پر کنٹینرز پہنچا دئیے گئے۔پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے فی الحال لانگ مارچ کی تاریخ کا اعلان نہیں کیاگیا تاہم پی ٹی آئی نے کارکنان کو لانگ مارچ کی تیاریوں کی ہدایت کی ہے۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…