جمعہ‬‮ ، 06 فروری‬‮ 2026 

خاتون جج کو دھمکانےکا کیس ، عمران خان کی عبوری ضمانت منظور

datetime 6  اکتوبر‬‮  2022 |

اسلام آباد (این این آئی)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے خاتون جج دھمکی سے متعلق کیس میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے 50 ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیدیا۔مقامی عدالت میں سیشن جج کامران

بشارت مفتی نے خاتون جج دھمکی سے متعلق کیس کی سماعت کی۔چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سیشن کورٹ میں پیش ہوئے۔سماعت کے موقع پر چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل بابر اعوان روسٹرم پر آئے اور درخواست ضمانت سے متعلق عدالت کو بتایا، عدالت نے مختصر سماعت کے بعد عمران خان کی عبوری ضمانت 13 اکتوبر تک منظور کرتے ہوئے 50 ہزار روپے کے مچلکے جمع کروانے کا حکم دیدیا۔چیئرمین تحریک انصاف عدالت سے ضمانت منظور ہونے کے بعد اسلام آباد کچہری سے واپس روانہ ہوئے، قبل ازیں پیشی کے سلسلے میں سیشن کورٹ میں سکیورٹی ہائی الرٹ کرتے ہوئے پولیس اور ایف سی کے اہلکار تعینات کئے گئے تھے، علاوہ ازیں چیئرمین تحریک انصاف کا سکیورٹی عملہ بھی اسلام آباد کچہری پہنچ گیا تھا۔واضح رہے کہ جوڈیشل مجسٹریٹ نے گزشتہ ہفتے ٹرائل میں عدم پیشی پر عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے تھے، تاہم عمران خان کو ہائی کورٹ نے اتوار کے روز 7 اکتوبر تک حفاظتی ضمانت دی تھی ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئل اینڈ سپیس وار


مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…