بدھ‬‮ ، 22 جنوری‬‮ 2025 

نچھ آئی تے جانا اے۔۔ یاسمین راشد نے مریم نواز کی کلاس لے لی، میرے پاکستان میں 11 آپریشن ہو چکے ہیں، بی بی تم بھی ایک ہسپتال بنا دیتیں

datetime 5  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاہے کہ مریم نوازکوقصورواراس لئے نہیں سمجھتی کہ اس کی تربیت ہی اس طرح کی ہوئی ہے،مریم نوازکو غلط کام کو صحیح ثابت کرنے کی تربیت دی گئی ہے،انسان کو کچھ بھی کہنے سے پہلے ہزاربارسوچناچاہئے،مجھے ماضی اچھی طرح یادہے،

جب مریم نوازکو لاہورکالج میں داخلہ نہیں ملاتھا اور ان کے والدصاحب نے لاہورکالج کے پرنسپل کوعہدہ سے ہٹادیاتھا، احتجاج کے بعد نوازشریف صاحب کو اسی پرنسپل کو واپس عہدہ پربحال کرناپڑا۔ان خیالات کااظہار انہوں نے ڈی جی پی آرمیں اہم پریس کانفرنس کے ذریعے کیا۔اس موقع پر وزیراعلی پنجاب کے مشیر برائے اطلاعات عمرسرفرازچیمہ اور پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹرشہباز گل بھی موجوتھے۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے اس موقع پر مزید کہاکہ پھر مریم نواز کا کسی اور کالج میں داخلہ کرایا گیا،پھرکنگ ایڈورڈمیڈیکل کالج میں مریم بی بی کی مائیگریشن ہوگئی۔میں یہ سوال پوچھناچاہتی ہو ں کہ بیٹاتمہیں پتاتھا کہ یہ سب کچھ تم سے غلط کروایاجارہاہے۔اس کے ابا ہی غلط کررہے تھے۔پھرمریم بی بی نے کلاسزنہیں اٹینڈکیں تو داخلہ نہیں ملا۔یہ ہربچے کی تربیت میں یہ چیزیں شامل ہوتی ہیں۔جب کسی بچے کی تربیت میں یہ چیزشامل کردی جائے کہ غلط کو صحیح ثابت کرنا ہے تواسے کرپشن بھی صحیح ہی محسوس ہوگی نہ۔میرٹ کی آپ نے خود دھجیاں اڑادیں پھر بات کرنے سے پہلے دس بارسوچاکریں۔کل جب مریم نواز پریس کانفرنس کررہی تھیں تومیں حیران ہوکرسوچ رہی تھی کہ کیاپاکستان کی عوام کی سوچ اتنی ہی کمزورہے کہ وہ ماضی کو جلدی بھول جاتے ہیں۔کیاہم ذہنی معذورہوچکے ہیں؟2016میں جب پانامہ لیکس آئیں تب آپ کے والدصاحب پاکستان کے وزیراعظم تھے۔

عمران خان تواس وقت وزیراعظم نہیں تھا۔وہ صرف ایک ایم این اے تھے اور اس وقت ہم تو صرف آپ کے خلاف شورہی مچاسکتے تھے۔مجھے یادہے کہ جب پانامہ لیکس آئیں تونواز شریف کابیانیہ غلط ثابت ہوا کیونکہ اس میں لکھا ہواتھاکہ مریم نواز کی نگہداشت نوازشریف کرتے ہیں۔میں نے خود اس کے خلاف الیکشن کمیشن میں کیس کیا۔میرے ساتھ پیپلزپارٹی کے لطیف کھوسہ نے بھی کیس کیا۔

اور ہم نے کہاکہ یہ سب جھوٹ بول رہے ہیں۔اور ثنا بچہ کے پروگرام میں انہوں نے خودکہاکہ ہماری پاکستان میں کوئی جائیدادنہیں ہے۔مریم نوازکے بھائی مان رہے ہیں کہ ہماری پاکستان میں جائیدادہے۔کل مریم نوازنے کہاکہ بتائیں گی کہ آپ ہرچیزآکربتائیں گی توہم بھی یہی پوچھ رہے ہیں کہ آکربتائیے کہ اتنی جائیدادکہاں سے آئی۔پیسے کہاں سے آئے جس سے آپ نے لندن کے فلیٹس خریدے ہیں۔

بلکہ پاکستان کا ہر فردہی یہ پوچھناچاہتاہے کہ اتنے پیسے کہاں سے آئے کہ آپ نے محلات بنالئے۔آپ کے دادااگراتنے امیرتھے توہم اس والے داداکو شایدنہیں جانتے۔بیٹاہم آپ کے اس داداکوبڑی اچھی طرح جانتے تھے کیونکہ آپ کے دادااور میرے سسردونوں امرتسرسے آئے تھے اور آپس میں بڑے قریبی واقف کارتھے۔اگرآپ کے وہی دادا ہیں تو وہ اتنے امیرنہیں تھے کہ پاکستان آکراٹھارہ ملیں لگالیتے۔

خدارااپنی تاریخ کو ٹھیک رکھیں۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے مزیدکہاکہ اسحاق ڈارجوہیں وہ آپ کے والدکے سمدھی ہیں اورکسی نے ان سے پوچھاکہ وہ گزشتہ پانچ سال سے کہاں تھے؟ہم نے تونہیں بھیجاتھاان کو بلکہ اس وقت خاقان عباسی بطوروزیراعظم اپنے جہازمیں اس کولندن لے کرگئے۔اگرآپ کو حدیبیہ پیپرزکیس کاقصہ یادہے توانتہائی افسوس سے کہناپڑرہاہے کہ اسے ختم کردیاگیاہے۔

جتنی آج منی لانڈرنگ ہے اس سب کے بارے میں اسحاق ڈارنے حدیبیہ پیپرزمیں بیان کیاہواہے۔جس وقت نوازشریف نااہل ہواہے سب سے پہلا کام انہوں نے کیا کہ اسحاق ڈارکوباہرچھوڑآئے۔اب یہ بتائیے کہ پانچ سال بعد واپس کیوں تشریف لے آئے ہیں آپ۔شریف خاندان ہمیں بھی پیسے کمانے کا طریقہ بتائے کہ کیسے پیسے کمانے ہیں کیونکہ ہمیں بھی اسی پاکستان میں عمر بیت گئی ہے لیکن پیسے کمانے کے طریقے نہیں آئے ہیں۔

مریم نوازاور ان کے والدنواز شریف نے قوم کے ساتھ غلط بیانی کی اور جھوٹ بولاہے۔جس گھرمیں آپ رہتے ہیں کیاوہ کرائے کا گھرہے؟آپ کے والدصاحب وہاں تین سال سے رہ رہے ہیں۔ن لیگ والے خواتین کی عزت کرنانہیں بلکہ اچھالناجانتے ہیں۔25مئی کون لیگ نے جومیری عزت کی وہ پوری قوم نے دیکھی ہے۔وہ بے شرم مونچھوں والاکسی پروگرام میں کہتاہے کہ پولیس والے کیاکرتے وہ پولیس والوں پر گاڑی چڑھانے لگی تھی۔

ہرکیمرے کی ویڈیومیں دیکھاگیاہے کہ پولیس نے ہمیں گھسیٹااور ہم پر ڈنڈے برسائے۔ہماری گاڑیاں توڑیں اور خواتین کو تشددکانشانہ بنایا۔ہمیں کسی خاتون نہیں بلکہ مردوں نے گھسیٹاہے۔میرے ساتھ میری بیٹی اور بہن تھیں۔قوم وہ واقعہ مت بھولے کہ جو ماڈل ٹان سانحہ میں ماں کے سامنے ایک حاملہ خاتون پرگولی چلاکرماردیاگیاتھا۔دوخواتین وہاں ماری گئی ہیں۔آپ جتنے مرضی ہتھکنڈے استعمال کرلیں لیکن آپ کو بتاتی چلی جاں کہ جھوٹ کے پیرنہیں ہوتے۔

آپ ایک جھوٹ کو چھپانے کیلئے سوجھوٹ بولتے ہیں۔اب مریم نواز کہہ رہی ہیں کہ وہ سرجری کیلئے باہرجارہی ہیں۔میں ڈاکٹرہوں اور پروفیسربھی ہوں اور میرے پاس جعلی ڈگری بھی نہیں ہے۔میں نے اس پاکستان کے اندراپنے گیارہ آپریشن کروائے ہیں۔آپ کے سامنے اللہ پاک کے کرم سے 72سال کی بیٹھی ہوں۔اس کامطلب ہے کہ پاکستان کے ڈاکٹرزکواپناکام آتاہے۔اور کینسر جیسی موزی بیماری سے بھی نجات حاصل کی ہے اور میں توعمران خان کو بہت دعائیں دیتی ہوں کہ شوکت خانم جیسا ہسپتال بنایا

جہاں غریبوں کا علاج معالجہ ہوتاہے۔مریم بی بی بھی ایسا کوئی ہسپتال بنادیتی جہاں ان کے خاندان کا علاج معالجہ ہوسکتا۔کھانسی اورچھینک آنے پربھی یہ کہتے ہیں کہ باہرجانا ہے۔اس موقع پر انہوں نے پنجابی کا استعمال کیا اور کہا کہ نچھ آئی تے جانا اے ولایت، صرف باہرجانے کی وجہ یہ ہے کہ ان کا اوڑھنابچھونا باہر ہے۔کبھی اس نے کہاتھا کہ یہ حکمران خاندان سے ہے تواللہ پاک کی جانب سے پکڑہوگئی۔کیا آپ مغلیہ خاندان سے تعلق رکھتے ہیں؟پاکستان ایک جمہوری ملک ہے اور عمران خان کا بیانیہ بالکل ٹھیک ہے۔

انہوں نے قوانین میں ترامیم کرکے من پسند فیور لی ہے۔اگرگواہ،ملزم اورسرکاری وکیل اور سب ان کے ہوں گے توفیصلہ بھی توان کے حق میں ہی آئے گا نہ۔ہم اس وقت تک احتجاج کرتے رہیں گے جب تک اس ملک میں حقیقی آزادی نہیں آجاتی۔ہم کبھی یہ ملک چوروں کے حوالے نہیں کریں گے۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے کہاکہ عمران خان نے تمام تنظیمی عہدیداران سے حلف لیاہے اور عمران خان نے ظلم کے خلاف جہادکی بات کی ہے۔

میں بطورایک ڈاکٹر16سال کی عمرسے ظلم کے خلاف جہادکررہی ہوں۔پھردوسری مرتبہ نوازشریف کے روحانی ابوجنرل (ر)ضیا الحق کے خلاف جہادکیا۔انہوں نے ہمیں ماراپیٹابلکہ ہمارے دوڈاکٹرزکو نوکری سے نکال دیا۔اس وقت میں رجسٹرارتھی۔جنرل(ر)پرویزمشرف نے مجھے گریڈبیس میں دوبارہ بحال کردیا تومیں پہلے دن سے ظلم کے خلاف جہادکررہی ہوں۔صحت سہولت کارڈکے ذریعے اب تک پنجاب میں 23لاکھ سے زائد افراد نے 51ارب روپے سے زائدکے مفت علاج معالجہ کی سہولت حاصل کی ہے جس کے بارے میں مریم نوازنے آڈیولیک میں کہاکہ صحت سہولت کارڈبندکردو۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…