پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

اگلی وزیراعظم مریم نواز ہوں گی سینئر صحافی کا بڑا دعویٰ

datetime 5  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک ٗ این این آئی )سینئر صحافی عارف حمید بھٹی نے دعویٰ کیا ہے کہ مریم نواز کو ان کے والد نوازشریف نے یقین دہانی کروا دی ہے کہ اگلی وزیراعظم مریم نواز ہوں گی۔غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق اگلی وزیراعظم مریم نواز ہوں گی۔پارٹی کی قیادت بھی عملی طور پر مریم نواز ہی کر رہی ہیں، ان کے ارد گرد لوگ بیٹھے ہوتے ہیں اور وہ حکم صادر کر رہی ہوتی ہیں۔

عارف حمید بھٹی نے مزید کہا کہ مریم نواز کو ایڈوانس میں وزارت عظمیٰ کی مبارکباد دیتے ہیں۔مریم نواز کی عمر جتنا راناثناء اللہ کا تجربہ ہے، وہ وزیر داخلہ ہے اور مریم نواز کے دوسری جانب بیٹھے ہوتے ہیں۔مریم نواز کہتی ہے عمران خان پر آرٹیکل 6 لگائیں جب کہ ان کوپتہ ہی نہیں کہ آرٹیکل 6 لگتا کب ہے۔دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز پاسپورٹ مل جانے کے بعد لندن روانہ ہوگئیں۔مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز لاہور ایئرپورٹ سے قطر ایئر کی پرواز 629 کے ذریعے براستہ دوحہ لندن روانہ ہوئیں، نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان اور ایک ملازمہ بھی ان کے ساتھ روانہ ہوئی ہیں، مریم نواز 3 سال بعد اپنے والد نواز شریف سے ملاقات کریں گی جبکہ اپنے بھائیوں سے بھی تقریبا 4 سال بعد ملیں گی۔مریم نواز کی واپسی ایک ماہ بعد 6 نومبر کو شیڈول ہے، نوازشریف کا مریم نواز کے ساتھ واپس آنے کا امکان ہے۔

لیگی رہنما مریم نواز کا کہنا تھا کہ والد سے ملنے کے لئے بے چین ہوں، احساسات بیان نہیں کر سکتی، نوازشریف کا راستہ صاف، اب عدالت میں درخواست دیں گے، عمران خان کی گردن قانون کے شکنجے میں پھنسنے لگتی ہے تومعافی مانگ لیتے ہیں،ایوان صدر میں خفیہ ملاقاتیں کرنے والا این آر او مانگ رہا ہے۔

قبل ازاں نائب صدر مسلم لیگ (ن) مریم نواز لاہور ایئرپورٹ روانگی سے پہلے دادا، دادی اور والدہ کی قبروں پر فاتحہ خوانی بھی کی۔واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ کے حکم کے بعد گزشتہ روز مریم نواز کو ان کا پاسپورٹ واپس مل گیا تھا، مریم نواز اپنا پاسپورٹ لینے لاہور ہائیکورٹ پہنچیں جہاں انہوں نے رجسٹرار کے کمرے سے اپنا پاسپورٹ وصول کیا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…