اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

عمران خان کے 10ارب کے دعوؤں کے برعکس سیلاب زدگان کیلئے صرف 4 ارب روپے جمع

datetime 4  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور( مانیٹرنگ ڈیسک ) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے دو ٹیلی تھونز میں 10 ارب روپے جمع کرنے کے دعوؤں کے برعکس پنجاب اور کے پی کی حکومتوں کو فلڈ ریلیف اکاؤنٹس میں چار ارب روپے کے قریب جمع ہوئے ہیں ۔اس رقم میں کریڈٹ کارڈز کی ایک ارب روپے کی رقم بھی شامل ہے۔

جس کی منتقلی کا عمل جاری ہے تاہم، سرکاری ذرائع نے دعویٰ کیا کہ کریڈٹ کارڈ کی ادائیگیاں بینگ کو مل چکی ہیں۔روزنامہ جنگ میں ارشد عزیز ملک کی خبر کے مطابق اس حوالے سے جب خیبرپختونخوا کے ایک ذمہ دار وزیر سے رابطہ کیا گیا تو انھوں نے کہا کہ پہلے وزیراعظم کے فنڈز کی تفصیلات فراہم کی جائیں تب صوبے کے فنڈز کی معلومات فراہم کی جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ پرائم منسٹر ریلیف اکاؤنٹ میں موجود فنڈز پی ٹی آئی کی جمع کردہ رقم سے بہت کم ہیں۔ تحریک انصاف کے چیئرمین نے 29اگست اور 12 ستمبر 2022کو دو ٹیلی تھون منعقد کیے۔عمران خان نے دعویٰ کیا تھا کہ تاریخ میں کبھی بھی دو ٹیلی تھون کے پانچ گھنٹے میں 10ارب روپے اکٹھے نہیں ہوئے۔ انھوں نے کہا تھا کہ ہم ان فنڈز کو شفاف طریقے سے استعمال کریں گے اور ایک ایسا نظام وضع کریں گے جو ان کے استعمال میں شفافیت لائے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…