اسلام آباد (این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ عمران خان 2 تہائی اکثریت سے اسمبلی میں آرہے ہیں۔ پیر کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے کہ اس نے ایک بار پھر عمران خان کو سروخرو کیا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے عدلیہ کی بحالی کا مطالبہ کرتے ہوئے الیکشن 2008 کا بائیکاٹ کیا، عمران خان نے عدلیہ بحالی تحریک کی آخر تک قیادت کی، پوری قوم نے عمران خان کے ساتھ ڈیل کرلی ہے، قوم کی ڈیل کے تین نکات ہیں کہ امپورٹڈ حکومت نامنظور ہے، قوم کی خداری کو بحال کرنا ہے اور تیسرا نکتہ یہ ہے کہ عمران خان اسمبلی میں واپس آرہے ہیں۔