پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

مریم کی بریت انتقامی کارروائی کیخلاف اللّٰہ کا انصاف حسین نواز

datetime 3  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم نواز شریف کے بڑے بیٹے حسین نواز نے کہا ہے کہ ایون فیلڈ کیس میں مریم کی بریت انتقامی کارروائی کیخلا ف اللہ کا انصاف اور اس بات کا ثبوت ہے کہ نواز شریف اور مریم نواز کو کس طرح 2018 میں بوگس کیس میں ملوث کر کے انتقام کا نشانہ بنایا اور جیل میں ڈالا گیا تاکہ الیکشن میں دھاندلی کی جا سکے۔

روزنامہ جنگ میں  مرتضیٰ علی شاہ کی خبر کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی سزا منسوخ کرنے کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ نیب اور جے آئی ٹی کو کبھی اس میں کوئی دلچسپی نہیں تھی کہ نواز شریف نے لندن کے فلیٹ کیسے خریدے کیونکہ ان کا مقصد صرف مریم نواز اور نواز شریف کو ٹارگٹ کرکے رسوا کرنا اور جیل میں ڈالناتھا تاکہ الیکشن میں دھاندلی کی جاسکے۔ انھوں نے کہا کہ جب آپ غیر فطری کام کریں گے تو اس کا نتیجہ بھی غیر فطری ہی نکلے گا، ایک دفعہ میرے دادا کے اثاثوں کو میرے والد سے جوڑنے کی کوشش کی گئی لیکن یہ واضح ہوگیا کہ میاں شریف عوامی عہدیدار نہیں تھے، یہ فلیٹ میاں شریف نے حاصل کئے تھے، اگر یہ تفتیش میاں شریف کے خلاف کی جاتی تو تمام سوالوں کا جوا ب مل جاتا لیکن جے آئی ٹی کو ان جوابوں میں دلچسپی نہیں تھی۔ انھیں صرف نواز شریف اور ان کی سیاست کو نشانہ بنانا تھا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…