پیر‬‮ ، 04 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

عمران خان کے لاڈلے پن کا تاثر دور کرکے انہیں سزا دی جانی چاہیے، رانا ثنااللہ

datetime 2  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ ملکی سلامتی کے ساتھ ساتھ ریاستی سیکیورٹی کیلئے عمران خان کے لاڈلے پن کا تاثر دور کرکے انہیں سزا دی جانی چاہئیے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو وزیرداخلہ رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ ریاست کا تقاضا ہے کہ لاڈلے سے لاڈلے پن کا تاثر دور ہونا چاہئیے،

عمران خان کے خلاف اب کاروائی ہونی چاہئے اور انہیں سزا دینی چاہئے۔سائفر کے حوالے سے بات کرتے ہوئے وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ سائفر کے حوالے سے نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کا اجلاس ہوگیا ہے، جس میں اہم اور بنیادی فیصلے ہوئے، تاہم ان کیمرہ اجلاس کی تفصیل نہیں بتاسکتا، کابینہ کمیٹی برائے سائفراپنی رپورٹ پارلیمنٹ میں پیش کرے گی۔ رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ ایف آئی اے نے مؤنس الہی کا چالان پیش کردیا فیصلہ عدالت کرے گی، مونس الہی کے خلاف چالان حقیقت پر مبنی ہے۔وزیرداخلہ نے کہا کہ خیبرپختون خواہ میں شدت پسندی کے حوالے سے پاک فوج کام کررہی ہے، قوم تسلی رکھے سرحدوں کی محافظ پاک فوج پوری طرح سے مستعد کردارادا کررہی ہے۔وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے دفاعی ادارے مکمل پروفیشنل ازم سے کام کر رہے ہیں، کوئی بھی دہشت گردتنظیم ت پسندگروپ داخلی وخارجی سیکورٹی کونقصان نہیں پہنچا سکتا۔آرمی چیف کی تعیناتی کے حوالے سے وزیرداخلہ نے کہا کہ آرمی چیف کے عہدے کا معاملہ پارٹی میٹنگ یا جلسوں میں ڈسکس نہیں ہوتا، اور نہ ہی ہونا چاہئیے، اس کی کوئی اجازت یا فیصلہ پارٹی میٹنگ یا جلسوں میں نہیں ہونا۔رانا ثناء اللہ نے کہا کہ آرمی چیف کے عہدے کا معاملہ آئینی فریضہ ہے جو وزیراعظم نے ادا کرنا ہے، وزیراعظم نے قواعد وضوابط کے تحت اس فیصلے کو ادا کرنا ہے۔

موضوعات:



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…