اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)معروف صحافی اور تجزیہ کار سلیم صافی نے ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوے لکھا کہ مرحوم ماں کی قبرپربیٹھی ایک بیٹی کی تصویرکواس اندازمیں پیش کرکےشیریں مزاری نےسوچ کی پستی کی انتہاکردی۔پڑھی لکھی خاتون تھی لیکن عمران خان کی کمپنی نےانہیں قدربدزبان بنادیا۔
تبھی توکہتاہوں کہ اپنی آئندہ نسلوں کوعمرانی شرسےبچاوورنہ بوڑھےہوکروہ شبلی فرازیاشیریں مزاری بنیں گے۔دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کی سینئر مرکزی رہنما وزیر شیریں مزاری نے تضحیک کرنے اور غلط تصویر ٹوئٹر پر شیئر کرنے پر ن لیگ کی نائب صدرمریم نواز سے معافی مانگ لی ہے۔گزشتہ روز عمران خان کے وارنٹ جاری ہونے کے بعدشبلی فراز نے چیئرمین پی ٹی آئی کی ایک تصویر شیئر کی تھی ، شیریں مزاری نے اسے ری ٹویٹ کیااور اس کیساتھ مریم نواز کی تضحیک کرنے کے لیے ایک ٹیمپرڈ تصویر بھی لگا دی۔شیریں مزاری نے ٹیمپرڈ تصویر میں لکھا کہ جب آپ خوف کے بت توڑ دیں تو حکومت اور اس کی پُتلیاں نچانے والے کام یاب نہیں ہو سکتے۔ شیریں مزاری نے اکچھ دیربعداپنا ٹوئٹ ڈیلیٹ کر دیا، نئے ٹوئٹ میں لکھا کہ وہ غلط تصویر پوسٹ کرنے پر مریم نواز سے معافی مانگتی ہیں۔
مرحوم ماں کی قبرپربیٹھی ایک بیٹی کی تصویرکواس اندازمیں پیش کرکےشیریں مزاری نےسوچ کی پستی کی انتہاکردی۔پڑھی لکھی خاتون تھی لیکن عمران خان کی کمپنی نےانہیں قدربدزبان بنادیا۔تبھی توکہتاہوں کہ اپنی آئندہ نسلوں کوعمرانی شرسےبچاوورنہ بوڑھےہوکروہ شبلی فرازیاشیریں مزاری بنیں گے۔ pic.twitter.com/AejBjWaOHF
— Saleem Safi (@SaleemKhanSafi) October 2, 2022