پیٹرولیم قیمتوں میں حالیہ کمی لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

2  اکتوبر‬‮  2022

لاہور( این این آئی ٗآن لائن) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ کمی کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا، جس میں استدعا کی گئی کہ عالمی قیمتوں کے حساب سے پیٹرول کی قیمتیں مقررکی جائیں۔درخواست جوڈیشل ایکٹوزم پینل نے لاہور ہائیکورٹ میں دائرکی جس میں وفاقی

حکومت اور اوگرا سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ دنیا میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی ہوئی اور پاکستان میں پٹرولیم قیمتوں میں معمولی کمی کی گئی ہے۔معمولی کمی سے مہنگائی میں کمی نہیں ہوگی اور 10یا 12 روپے کی کمی سے مہنگائی میں کوئی فرق نہیں پڑے گا۔عدالت 50روپے فی لیٹرپیٹرول سستاکرنے کا حکم دے اور بین الاقوامی قیمتوں کے مطابق پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مقرر کی جائیں۔دوسری جانب پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کو خوش آئند قرار دینے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع،قرارداد مسلم لیگ (ن) کی رکن سعدیہ تیمور کی جانب سے جمع کرائی گئی۔وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا پیٹرول میں قوم کو ریلیف خوش آئند ہے۔مشکل ترین معاشی حالات میں پیٹرولیم مصنوعات سستی کرنا قوم کئے تازہ ہوا کا جھونکا ہے۔پیٹرول اور بجلی کی قیمتوں کی وجہ سے عوام میں شدید بے چینی پائی جارہی تھی۔ان حالات میں پیٹرول سستا کرنے سے عام آدمی تک براہ راست ریلیف پہنچے گا۔یہ ایوان وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے نیک دلی اور قومی جذبے سے معیشت کی بہتری کیلئے اقدام کو سراہتا ہے۔یہ ایوان پاکستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے دعاگو ہے۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…