پیر‬‮ ، 17 فروری‬‮ 2025 

ماڈل ٹاؤن کیس میں انصاف کے تمام تقاضے پورے کئے جائیں گے ذمہ داروں کو ہر صورت قانون کے کٹہرے میں لایا جائیگا ،وزیراعلیٰ پنجاب

datetime 2  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی) وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی کی زیر صدارت وزیراعلیٰ آفس میں اعلی سطح کا اجلاس منعقدہوا۔اجلاس میں سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی، صوبائی وزیرپارلیمانی امور راجہ بشارت ، پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پوراورصوبائی مشیر عامر سعید راں نے خصوصی طور پرشرکت کی۔

اجلاس میں ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس،پرنسپل سیکرٹری وزیر اعلیٰ محمد خان بھٹی،صوبائی سیکرٹری قانون ، پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری اطلاعات نور اللہ صدیقی او ردیگر حکام بھی شریک ہوئے۔اجلاس میں سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس کاتفصیلی جائزہ لیاگیا۔وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ماڈل ٹاؤن کیس میں انصاف کے تمام تقاضے پورے کئے جائیں گے اورسانحہ ماڈل ٹاؤن کے متاثرین کو ہر صورت میں انصاف مہیا کیاجائے گا۔انہوں نے کہاکہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے مظلوم خاندانوں کو انصاف فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ذمہ داروں کو ہر صورت قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔سانحہ ماڈل ٹاؤن میں انصاف کی ذمہ داری پوری کرکے اللہ تعالیٰ اور عوام کے سامنے سرخروہوں گے۔متاثرین سانحہ ماڈل ٹاؤن کی معاونت کے لئے تمام تر اقدامات بروئے کار لائیں گے اورعدالتی احکامات کی روشنی میں جے آئی ٹی بنانے کا فیصلہ کیاجائے گا۔ انہوں نے کہاکہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے بعدہم سب سے پہلے وہاں پہنچے اور ان کی دادرسی کی۔

موضوعات:



کالم



ایک بار پھر ازبکستان میں


تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…