اسلام آباد (این این آئی)مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نواز نے انٹرنیٹ پر ایک شخص سے اس کا نمبر اور پتہ مانگ لیا۔29 ستمبر کو ٹوئٹر پر ایک اکائونٹ سے مریم نواز کو مخاطب کر کے لکھا گیا کہ میں نے آپ کا ٹوئٹر پر بڑا کیس لڑا ہے، آپ نے بلانا تو ہے نہیں، بندہ مٹھائی
ہی بھیج دیتا ہے(بڑا کیس لڑیا اے میں تواڈا ٹویٹر تے۔ بلانا تے تسی کوئی نئیں بندا مٹھائی ہی پیج دیندا اے)۔مریم نواز نے اس اکائونٹ پر جواب میں لکھا کہ کہاں بھیجوں؟ پتہ اور نمبر بھیجیں!۔مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر کے جواب کو ان کے اکائونٹ پر ہزاروں لوگوں نے پسند کیا۔اس گفتگو کے دوران ایک شخص نے مریم نواز کو لکھا کہ مٹھائی کے بدلے، پٹرول کی قیمت کم کروا دیں۔دوسری جانبلاہور ہائیکورٹ میں پاکستان مسلم لیگ (ق) کے قائد کے رہنما سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی اور پاکستان مسلم لیگ نواز (ن) کی نائب صدر مریم نواز کی درخواستیں ایک ہی روز ایک ہی عدالت میں سماعت کیلئے منظور کرلی گئیں۔دونوں کی درخواستوں پر الگ الگ بنچ سماعت کرے گا۔مریم نواز کی پاسپورٹ واپس لینے کی درخواست پر سماعت کیلئے کاز لسٹ جاری کردی گئی ، اس درخواست پر سماعت اکتوبر کو سماعت کرے گی اورچیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی سربراہی پر مشتمل تین رکنی بنچ سماعت کرے گا۔ مونس الٰہی کی جانب سے وفاقی تحقیقاتی ایجنسی کی جانب سے دائر منی لانڈرنگ کا مقدمہ خارج کرانے کیلئے درخواست دائر کی گئی جسے سماعت کیلئے مقرر کرلیا گیا ہے۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس اسجد جاوید گھرال تین اکتوبر کو درخواست پر سماعت کریں گے۔