منگل‬‮ ، 07 اکتوبر‬‮ 2025 

سائفر جلایا نہیں ابھی چرایا ہے جو وزارت خارجہ سے مل جائے گا شیخ رشید نے بڑا انکشاف کر دیا

datetime 1  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ٗ اسلام آباد( این این آئی) سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ حکمرانوں کی الٹی گنتی شروع ہوگئی ہے ،تعیناتی،تنزلی یا چھائونی ڈالنی ہے15نومبر تک فیصلے ہوجائیں گے،ابھی توآڈیو ویڈیو سے بحران آیا ہے،عوام سڑکوں پر آئے توبھونچال آئے گا ۔ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ قوم ین فیصلہ کرناہے،سراٹھا کے جینا ہے یا سیاسی کیڑے مکوڑوں کی طرح جیناہے۔

حکمران عوام کے گھیرے میں آگئے ہیں،اب بھاگ نہیں سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سائفر جلایا نہیں ابھی چرایا ہے جو وزارت خارجہ سے مل جائے گا،یہ سامراجی ایمبسڈروں کے گھر جاتے ہیں اوران کے منہ میں کیک ڈالتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف ان ویٹنگ،مریم ڈارکوکلین چٹ ڈیل کاحصہ ہے۔عمران خان کیخلاف سائفر کاحکومتی بیانیہ اس کے حق میں گیاہے،معاشی اورسیاسی تباہی سے نجات صرف عمران خان کی کال ہے۔دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی زیر صدارت مشاورتی اجلاس میں 7 روز میں اسلام آباد لانگ مارچ کی تاریخ کا اعلان کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے مشاورتی اجلاس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا ہے کہ آئندہ سات روز کے اندر اسلام آباد کے لیے لانگ مارچ کی کال دے دی جائے گی، عمران خان نے اس حوالے سے پارٹی رہنمائوں کو حتمی تیاریوں کی ہدایت کردی ہے۔ذرائع نے مزید بتایا کہ اجلاس میں شرکا ء نے عمران خان کو موجودہ سیاسی صورتحال پر بریفنگ دی، شرکا ء نے اسحاق ڈار کی واپسی اور مریم نواز کی ایون فیلڈ کیس میں بریت پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے یہ معاملہ عوام میں لے جانے کا فیصلہ کیا۔ذرائع کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کی قومی اسمبلی میں واپسی کے آپشن پر اجلاس کے شرکا ء نے یک زبان ہو کر ناںکہہ دیا اور کہا کہ پی ٹی آئی اب سڑکوں پر نکلے گی، فیصلہ عوام کریں گے اور پی ٹی آئی کی کال پر ملک بھر سے عوام اسلام آباد کا رخ کریں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سعودی پاکستان معاہدہ


اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…