بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

خواجہ آصف کیخلاف ہرجانے کا کیس عمران خان پر دوسری مرتبہ جرمانہ عائد

datetime 1  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( آن لائن، این این آئی ) عدالت نے خواجہ آصف کیخلاف ہرجانے کے کیس میں عمران خان پر دوسری مرتبہ جرمانہ عائد کردیا۔سیشن کورٹ اسلام آباد میں عمران خان کی جانب سے خواجہ آصف کے خلاف 10 ارب روپے ہرجانے کے کیس کی سماعت ہوئی۔

عمران خان کی جانب سے کیس میں التو اکی درخواست جمع کروائی گئی۔ درخواست میں کہا گیا تھا کہ عمران خان میٹنگ میں شرکت کے باعث پیش نہیں ہو سکتے۔مرکزی وکیل بیرون ملک ہیں پیش نہیں ہو سکتے۔ عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر التوامانگنے پر ایک بار پھرجرمانہ عائد کردیا۔عمران خان کی سماعت ملتوی کرنے کی استدعا 5 ہزار روپے جرمانے کے ساتھ منظور کر لی گئی۔چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے بیان پر خواجہ آصف کے وکلا کی جرح موخر کردی گئی۔عمران خان اور خواجہ آصف کے وکلا کی مشاورت سے کیس کی سماعت کے لیے 22 اکتوبر آئندہ تاریخ مقرر کی گئی۔ دوسری جانبپاکستان تحریک انصاف نے پارٹی استعفوں سے متعلق وزرا کی آڈیو لیک پر تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کی درخواست سپریم کورٹ میں دائر کر دی ہے۔استعفوں سے متعلق زیر التوا مقدمے میں پی ٹی آئی کی جانب سے دائر درخواست میں اسپیکر قومی اسمبلی اور دیگر اراکین کو فریق بنایا گیا ،درخواست کے ساتھ آڈیو لیکس کا ٹرانسکرپٹ بھی لگایا گیا ہے۔درخواست میں مقف اپنایا گیا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور وفاقی وزرا نے اسپیکر کے ساتھ مل کر پی ٹی آئی استعفوں سے متعلق فوج داری سازش کی۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ پی ٹی آئی استعفوں سے متعلق آڈیو لیک کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیشن تشکیل دیا جائے۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…