منگل‬‮ ، 08 اکتوبر‬‮ 2024 

جو لوگ کرپشن کر کے عوام کا پیسہ باہر لے گئے ہیں ہم ان کو کیسے این آر او دے سکتے ہیں کیسے معاف کر سکتے ہیں، عمران خان

datetime 29  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مظفر آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ شہباز شریف تمہارا مشکور ہوں،پرنسپل سیکرٹری سے میری آڈیو لیک کردی، آپ نے ثابت کر دیا مراسلہ حقیقت ہے،کہا گیا عمران خان کو نہ ہٹایا تو پاکستان کو نقصان ہوگا، شہباز شریف گوری کے سامنے بیٹھ کر کہتا ہے ہماری مدد کریں،

ہم عظیم قوم ہیں، ہم نبیؐ امتی ہیں، کسی انسان اور سپر پاور کے سامنے جھکنا شرک ہے،جو لوگ کرپشن کر کے عوام کا پیسہ باہر لے گئے ہیں ہم ان کو کیسے این آر او دے سکتے ہیں کیسے معاف کر سکتے ہیں،چیف الیکشن کمشنر دو نمبر آدمی ہے،قوم معاف آپ کونہیں کریگی،دنیا کے ہر فارم پر کشمیر کے لیے آواز اٹھائی آپ کا سفیر بنا،جب تک زندہ ہوں ہر فارم پر کشمیر کی آواز اٹھاؤں گا۔ جمعرات کو پاکستان تحریک انصاف کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نے کہا کہ ہمارے ایمبیسڈر اور امریکی سفیر کی گفتگو کا مراسلہ ہے، کہا گیا عمران خان کو نہ ہٹایا تو پاکستان کو نقصان ہوگا، پھر اس کے بعد ہمارے لوگ لوٹے ہونے شروع ہو جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ شہباز شریف تمہارا خاص شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں، آپ نے پرنسپل سیکرٹری سے میری بات چیت لیک کردی، آپ نے ثابت کر دیا کہ مراسلہ حقیقت ہے۔سابق وزیراعظم نے کہاکہ دنیا کے ہر فارم پر کشمیر کے لیے آواز اٹھائی آپ کا سفیر بنا، ہم نے فیصلہ کیا کشمیریوں کی قربانیوں کا سمجھوتہ نہیں کریں گے، اللہ نے جو مظفرآباد میں خوبصورتی دی ہے بہت کم جگہ پر دی ہے، وعدہ کرتا ہوں جب تک زندہ ہوں ہر فارم پر کشمیر کی آواز اٹھاؤں گا۔عمران خان نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ کا سب سے اہم فیصلہ کن وقت ہے، ہم پر پی ڈی ایم کی حکومت باہر سے مسلط کی گئی، اس ملک کا وزیر اعظم کہتا ہے ہماری مدد کریں، شہباز شریف گوری کے سامنے بیٹھ کر کہتا ہے ہماری مدد کریں،

ہم عظیم قوم ہیں، ہم نبیؐ امتی ہیں، انسان جو زمین پر رینگتے تھے اللہ نے ان کو پر دے دیے، کسی انسان اور سپر پاور کے سامنے جھکنا شرک ہے، جو کوئی انسان راہِ حق سے ہٹتا ہے میری نظر میں وہ شرک ہے۔پی ٹی آئی چیئر مین نے کہا کہ شہباز شریف کہتا ہے میں مانگنے نہیں آیا تاہم میری مجبوری ہے، شہباز شریف تمہارے جیسے لوگ ملک سے پیسہ چوری کر کے باہر بھیج دیتے ہیں،

اسحاق ڈار کی اسٹیٹمنٹ ہے کے کیسے کرپشن کا پیسا باہر لے کر جانا تھا، جب نیب نے اس سے پوچھا کہ باہر آپ کی اربوں کی پروپرٹیز کیسے بنی تو یہ وزیراعظم کے جہاز میں بیٹھا اور باہر بھاگ گیا، جو لوگ کرپشن کر کے عوام کا پیسہ باہر لے گئے ہیں ہم ان کو کیسے این آر او دے سکتے ہیں کیسے معاف کر سکتے ہیں۔عمران خان نے کہا کہ جو لوگ چوری کا پیسہ کرپشن کا پیسہ باہر لے جاتے ہیں تو روپے کی قدر کم ہو جاتی ہے، ان چوروں کا اربوں روپیہ باہر پڑا ہے وہ ڈبل ہو رہا ہے،

اگر آپ نے ملک کو تباہ کرنا ہے تو ان جیسے چوروں کو مسلط کر دو ملک خود ہی تباہ ہو جائیگا، ان کے 5 سال میں ایکسپورٹس نہیں بڑی، اگر ہم نے چپ کر کے یہ چیز برداشت کر لی تو ہم میں اور بھیڑ بکری میں کوئی فرق نہیں ہو گا، جو سمجھتے ہم ان چوروں کو برداشت کر لیں گے وہ غلط سمجھتے ہیں، میں جلد کال دینے والا ہوں، آپ نے میرے ساتھ نکلنا ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں جب آپ کو کال دوں گا آپ نے اس مستقبل کے لیے نکلنا ہے۔ انہوں نے کہاکہ یہ چیف الیکشن کمشنر دو نمبر آدمی ہے، یہ ن لیگ کے ساتھ مل کر سٹے بازی کرتا ہے، چیف الیکشن کمشنر یہ قوم تمہیں معاف نہیں کرے گی۔

موضوعات:



کالم



ڈنگ ٹپائو


بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…

ہماری آنکھیں کب کھلیں گے

یہ دو مختلف واقعات ہیں لیکن یہ دونوں کہیں نہ کہیں…

ہرقیمت پر

اگرتلہ بھارت کی پہاڑی ریاست تری پورہ کا دارالحکومت…

خوشحالی کے چھ اصول

وارن بفٹ دنیا کے نامور سرمایہ کار ہیں‘ یہ امریکا…

واسے پور

آپ اگر دو فلمیں دیکھ لیں تو آپ کوپاکستان کے موجودہ…

امیدوں کے جال میں پھنسا عمران خان

ایک پریشان حال شخص کسی بزرگ کے پاس گیا اور اپنی…

حرام خوری کی سزا

تائیوان کی کمپنی گولڈ اپالو نے 1995ء میں پیجر کے…

مولانا یونیورسٹی آف پالیٹکس اینڈ مینجمنٹ

مولانا فضل الرحمن کے پاس اس وقت قومی اسمبلی میں…

ایس آئی ایف سی کے لیےہنی سنگھ کا میسج

ہنی سنگھ انڈیا کے مشہور پنجابی سنگر اور ریپر…

راشد نواز جیسی خلائی مخلوق

آپ اعجاز صاحب کی مثال لیں‘ یہ پیشے کے لحاظ سے…