لاہور (آن لائن) صوبائی دارالحکومت لاہور میں ڈی ٹو کے نام سے ڈینگی کا ایک نیا ویرینٹ پھیل گیا ہے۔ جو 2سال سے 6 سال کے بچوں سمیت حاملہ خواتین کے لئے انتہائی خطرناک قرار دیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں طبی ماہر پروفیسر اشرف ضیاء کا کہنا ہے کہ ڈینگی بخار کا ویرینٹ
2 بالخصوص 6 سے 9 سال کے بچے سمیت حاملہ خواتین کو اپنا شکار بنا رہا ہے۔ اس ویرینٹ کی بنیاد پر متاثرہ بچے شدید بخار ،قہہ اور شدید جسمانی درد میں مبتلا ہونے کے دیکھائی دیتے ہیں۔ پروفیسر اشرف ضیاء کے مطابق جو بچے مختلف ہسپتالوں میں لائے گئے ہیں وہ شدید بخار میں مبتلا ہونے کے بعد بے ہوش پائے گئے ہیں۔ لہٰذا بچوں اور حاملہ خواتین کو اس ویرینٹ سے بچنے کے لئے سخت احتیاط کی ضرورت ہے جبکہ دوسری گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران لاہور میں ڈینگی بخار کے مزید 163 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ جس کے بعد لاہور میں ڈینگی بخار میں مبتلا مریضوں کی تعداد 2441 تک پہنچ گئی ہے۔ اسی طرح ڈینگی بخار میں مبتلا 225 مریض شہر کے سرکاری اور نجی ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں جبکہ محکمہ صحت پنجاب کی انسداد ڈینگی مہم کے ٹیموں نے شہر کے 1 ہزار 315 مقامات پر ڈینگی لاروا کی نشاندہی کے بعد لاروا تلف کردیا ہے۔