ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ٹک ٹاکرحریم شاہ کے خواب چکنا چور ،عدالت نے تہلکہ خیزحکم جاری کردیا

datetime 29  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)ٹک ٹاکرحریم شاہ نے وطن واپسی اور ایف آئی اے کو گرفتاری سے روکنے کے لیے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔عدالت نے ریمارکس دئیے کہ ایف آئی اے کو حریم شاہ کے خلاف تحقیقات سے نہیں روکا جاسکتا تاہم حریم شاہ چاہیں تو وطن واپسی پر گرفتاری سے بچنے کے لیے عدالت سے رجوع کرسکتی ہیں۔سندھ ہائی کورٹ میں ٹک ٹاک اسٹارحریم شاہ

کے خلاف ایف آئی اے کی تحقیقات کے معاملے میں پیش رفت ہوئی ہے۔حریم شاہ نے طویل عرصے بعد وطن واپس آنے کی خواہش ظاہر کی اور وطن واپسی پر گرفتاری سے روکنے کے لیے عدالت سے رجوع کرلیا۔حریم شاہ کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ان کی موکلہ ایف آئی اے کے سامنے سرنڈر کرنا چاہتی ہے اور3 اکتوبر کو وطن آنا ہے،ان کو گرفتاری سے روکا جائے۔عدالت نے استفسار کیا کہ کیا حریم شاہ کے خلاف مقدمہ درج ہوچکا ہے؟۔ وکیل نے عدالت کو بتایا کہ حریم شاہ کے خلاف مقدمہ درج نہیں ہوا، ایف آئی اے نے انکوائری کے لیے طلب کیا ہے۔عدالت نے اس پر کہا کہ جب مقدمہ ہی درج نہیں ہوا تو گرفتاری سے کیسے روک سکتے ہیں؟۔وکیل نے عدالت کوبتایا کہ خدشہ ہے کہ وطن واپسی پرایف آئی اے حریم شاہ کو گرفتار کرلے گا۔ہائیکورٹ کے جسٹس کے کے آغا نے ریمارکس دئیے کہ عدالت سے کھیل کھیلنا بند کیا جائے،سندھ ہائیکورٹ نے درخواست گزار کو پہلے بھی تحفظ دیا تھا لیکن درخواست گزار نے عدالتی حکم نامے کا غلط فائدہ لیا اور استعمال کیا۔جسٹس کے کے آغا نے مزید استفسار کیا کہ یہ وہی لیڈی ہیں ناں جس نے رقم ظاہر کی تھی اور منی لانڈرنگ کا دعوی کیا تھا؟۔عدالت نے ریمارکس دئیے کہ ایف آئی اے کو حریم شاہ کے خلاف تحقیقات سے نہیں روکا جاسکتا۔عدالت نے مزید کہا کہ درخواست گزارچاہے تو وطن واپسی پر گرفتاری سے بچنے کے لیے عدالت سے رجوع کرسکتی ہے۔

موضوعات:



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…