برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر کا لاہوریوں کیلئے اردو میں جاری کر دہ خصوصی پیغام سوشل میڈیا پر وائرل

29  ستمبر‬‮  2022

لاہور (این این آئی)برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر کا لاہوریوں کیلئے اردو میں جاری کر دہ خصوصی پیغام سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں کرسچن ٹرنر نے کہا کہ میں لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں موجوں ہوں، میں یہاں کے منظر بیان نہیں کر سکتا۔

انہوں نے کہا کہ کراچی کے سنسنی خیز مقابلوں کے بعد یہ کراوڈ اپنی ٹیم کو سپورٹ کرنے آیا ہے۔کرسچن ٹرنر نے لاہوریوں سے سوال کرتے ہوئے کہا کہ اصل کھیل تو اب شروع ہو گا، کیا آپ تیار ہیں؟واضح رہے کہ گزشتہ روز دوسری اننگز کے آخری اوور میں عامر جمال کی شاندار بولنگ کی بدولت پاکستان نے انگلینڈ کو پانچویں ٹی ٹوئنٹی میں 6 رنز سے شکست دی تھی۔قومی ٹیم نے اس فتح کے ساتھ ہی 7 میچز کی سیریز میں 2-3 کی برتری حاصل کر لی ۔دوسری جانبانگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان جوز بٹلر نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ سے قبل کھیلنا اچھا ہے لیکن ورلڈ کپ قریب ہونے کی وجہ سے احتیاط کر رہا ہوں۔جوز بٹلرنے برطانوی ٹی وی کو انٹرویو میں کہا کہ میں پنڈلی کی تکلیف کے بعد سے بہتر محسوس کر رہا ہوں، تھوڑا محتاط ہوں اور آہستہ آہستہ چیزوں کو لے رہا ہوں۔انہوں نے کہا کہ ایسا محسوس کیا جیسے کل ورلڈ کپ کا گیم ہو، اگر مجھے کھیلنا پڑتا تو میں کھیل سکتا تھا۔

واضح رہے کہ جوز بٹلر پنڈلی میں تکلیف کے باوجود ٹیم کے ہمراہ پاکستان میں موجود ہیں تاہم انہوں نے اب تک ٹی ٹوئنٹی سیریز کا کوئی میچ نہیں کھیلا، ان کی جگہ معین علی ٹیم کی قیادت کر رہے ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز دوسری اننگز کے آخری اوور میں عامر جمال کی شاندار بولنگ کی بدولت پاکستان نے انگلینڈ کو پانچویں ٹی ٹوئنٹی میں 6 رنز سے شکست دی تھی۔

موضوعات:



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…