اسلام آباد (آن لائن) وزیر اعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ میں مزید توسیع کر دی،عرفان قادر کو معاون خصوصی تعینات کر دیا گیا۔ کابینہ ڈویڑن نے نئی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا جس کا اطلاق فوری ہوگا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق عرفان قادر کا عہدہ وفاقی وزیر کے برابر ہوگا۔ وزیر اعظم نے نئے معاون خصوصی کو کوئی قلمدان نہیں دیا۔وزیر اعظم کی کابینہ کی تعداد بڑھ کر 73 ہوگئی۔وزیر اعظم کے معاونین خصوصی کی تعداد 28 ہوگئی۔ وزیر اعظم کے 23 معاونین خصوصی کے پاس کوئی قلمدان نہیں۔ جاوید لطیف بھی کئی مہینوں سے بغیر کسی قلمدان کے وفاقی وزیر ہیں۔ وفاقی وزرا 34، وزرا ئے مملکت 7 اور مشیروں کی تعداد 4 ہے۔