انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں حیران کن کمی

27  ستمبر‬‮  2022

کراچی(این این آئی) صرف ایک دن میں انٹر بینک میں ڈالر1.30روپے اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5روپے تک سستا ہو گیا ۔انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں کاروبار کے دوران پاکستانی روپے کی قدر میں مسلسل دوسرے روز بہتری دیکھی گئی جبکہ ڈار کے پاکستان آتے ہی ڈالر سستا ہو نے لگا ۔

فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق منگل کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت فروخت 236.30روپے سے کم ہو کر234روپے ہو گئی اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت فروخت237.80روپے سے گھٹ کر232.80روپے پر آ گئی ۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں 2روپے کی کمی واقع ہوئی جس سے یورو کی قیمت فروخت228.20روپے سے کم ہو کر 226.20روپے ہو گئی اسی طرح4روپے کی کمی سے برطانوی پونڈ کی قیمت فروخت256.50روپے سے کم ہو کر252.50روپے پر آ گئی ۔تاہم تجزیہ کاروں اور برآمد کنندگان کا کہنا ہے کہ اسحٰق ڈار اس بار ڈالر کو نیچے نہیں لاسکیں گے کیونکہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) مصنوعی شرح تبادلہ برقرار رکھنے کی اجازت نہیں دے گااور صورتحال میں روپے کی قدر میں اضافے سے برآمدات کو بری طرح نقصان پہنچے گا۔ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق سیلاب کے بعد عالمی بینک، ایشیائی ترقیاتی بینک اور دیگر بین الاقوامی قرض دہندگان کی جانب سے فنڈز کی یقین دہانیوں کے ساتھ ساتھ عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں کمی نے درآمدات میں کمی کی توقعات کو جنم دیا، جس نے روپے کی بحالی میں مدد کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ سٹے بازی میں ملوث افراد کے خلاف اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی سخت کارروائی بھی انٹربینک مارکیٹ میں روپے کی قدر میں اضافے کا باعث بنی۔کرنسی ڈیلر نے کہا کہ اس بات کی توقع ہے کہ

اسحٰق ڈار کے وزیر خزانہ بننے کے بعد روپیہ مستحکم ہوگا اور وہ ڈالر کی شرح میں روزانہ کے اتار چڑھاؤ کو روکنے کے لیے ایک طریقہ کار وضع کریں گے۔



کالم



مشہد میں دو دن (دوم)


فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…

ہم بھی کیا لوگ ہیں؟

حافظ صاحب میرے بزرگ دوست ہیں‘ میں انہیں 1995ء سے…

مرحوم نذیر ناجی(آخری حصہ)

ہمارے سیاست دان کا سب سے بڑا المیہ ہے یہ اہلیت…

مرحوم نذیر ناجی

نذیر ناجی صاحب کے ساتھ میرا چار ملاقاتوں اور…

گوہر اعجاز اور محسن نقوی

میں یہاں گوہر اعجاز اور محسن نقوی کی کیس سٹڈیز…