جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

عمران خان کے کاغذات نامزدگی میں مبینہ بیٹی کو چھپانے پر نااہلی کی درخواست پر سماعت شروع

datetime 26  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)ہائی کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو نااہل قرار دئیے جانے کی درخواست پر سماعت 11 اکتوبر تک بغیر کارروائی کے ملتوی کردی۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے پٹیشنر شہری محمد ساجد کی عمران خان نااہلی کیس میں

دائر متفرق درخواست پر سماعت کی۔ پٹیشنر کے وکیل حسنین علی رمضان نے کہا ہم نے پٹیشن میں وفاق کا ذکر کیا مگر اس کو پارٹی نہیں بنایا تھا،اب متفرق درخواست کے ذریعے وفاق کو بھی فریق بنانا چاہتے ہیں۔ عدالت نے ریمارکس میں کہا کہ وفاق کو اس کیس میں فریق بنانے کی ضرورت کیا ہے؟ آج مرکزی کیس نہیں لگا ہوا کیونکہ کاز لسٹ کینسل ہو گئی تھی، صرف یہی متفرق درخواست عدالت کے سامنے ہے، اسے بھی آئندہ کیس کے ساتھ فکس کر دیتے ہیں۔جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ فیصل واوڈا کیس بھی اسی نوعیت کا تھا، معاملہ الیکشن کمیشن کو بھیجا تھا، اس معاملے کو بھی وہاں کیوں نا بھجوائیں؟ اس سے پہلے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر بھی مطمئن کرنا ہو گا۔ جسٹس عامر فاروق نے کہاکہ عمران خان اب پبلک آفس ہولڈر نہیں جس پر وکیل نے کہا عمران خان کا استعفیٰ ابھی منظور نہیں ہوا۔ عدالت نے کہا کہ عمران خان نے اپنا بیان حلفی الیکشن کمیشن کو دیا تھا، کیوں نا یہ معاملہ بھی الیکشن کمیشن ہو ہی بھجوا دیں؟ جس کے بعد عدالت نے سماعت 11 اکتوبر تک ملتوی کر دی گئی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…