منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

باہر بیٹھ کر میچ دیکھنا زیادہ مشکل ہے، میرا دل بند ہو جانا تھا ، کیا کمال کا میچ تھا،شاداب خان

datetime 26  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) قومی ٹیم کے آل رائونڈر شاداب خان نے کہا ہے کہ باہر بیٹھ کر میچ دیکھنا زیادہ مشکل ہے، میرا دل بند ہو جانا تھا ، کیا کمال کا میچ تھا؟۔قومی ٹیم (ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ) کے نائب کپتان شاداب خان نے میچ سے متعلق ٹوئٹ میں کہاکہ باہر بیٹھ کر میچ دیکھنا زیادہ مشکل ہے۔

میرا دل بند ہو جانا تھا ، کیا کمال کا میچ تھا؟انہوں نے لکھا کہ آصف علی کے چھکے، حسنین کا نیا بول اسپن، افتخار احمد بھائی کی آف اسپن، محمد نواز کا جِگرا، محمد وسیم جونیئر کا عزم اور حارث رؤف سے تو پیار ہو گیا، مکمل ٹیم کی کوشش تھی، پاکستان زندہ باد۔واضح رہے کہ گزشتہ روز پاک انگلینڈ سیریز کے سلسلے میں ہونے والے چوتھے ٹی ٹوئنٹی میچ کے دوران حارث رؤف کی بولنگ تباہ کن رہی۔پاکستان نے اعصاب شکن مقابلے کے بعد انگلینڈ کو 3 رنز سے شکست دے کر سیریز 2-2 سے برابر کردی۔پاکستان کی جانب سے دیے گئے 167 رنز کے ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کی ٹیم 163 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی تھی۔دوسری جانبقومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کراچی میں ہونے والی پاک انگلینڈ سیریز کے برابر ہونے کے بعد شہر لاہور پر نظریں جمالی ہیں۔بابر اعظم نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر قومی ٹیم کی جانب سے جیت کی خوشی منانے کی دو تصویریں ٹوئٹ کی ہیں۔انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ کراچی ناقابل یقین تھا، لاہور اب آپ کے پاس آرہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…