اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اسٹیٹ بینک نے نئے ضوابط جاری کر دیے، اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ دو ہزار ڈالر یا اس کے مساوی دیگر غیر ملکی کرنسی کی خرید و فروخت اب صارف کے ذاتی اکاؤنٹ سے ہو گی۔ ضوابط کے مطابق ٹرانزیکشن کی رسید پر صارف کا شناختی کارڈ نمبر دستاویز میں درج کیا جائے گا لیکن ایکسچینج کمپنیز سے زرمبادلہ خرید و فروخت کی دیگر شرائط میں تبدیلی نہیں ہو گی۔