پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

چیف جسٹس اطہر من اللہ کے دورے کے فوری اثرات، اڈیالہ جیل کو رشوت خور تشدد مافیا سے نجات مل گئی

datetime 25  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی ( آن لائن) اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ کے اڈیالہ جیل کے دورے کے اثرات چند گھنٹوں میں ہی سامنے آگئے، آئی جی جیل خانہ جات مرزا شاہد سلیم بیگ نے مبینہ رشوت خور تشدد مافیا سے جیل کو نجات دلادی۔ آئی جی نے سینٹرل جیل اڈیالہ میں قیدیوں و حوالاتیوں پر بہیمانہ تشدد کرنے انہیں ٹارچر سیلوں

اور قصوری چکی میں بند کرنے،کرپشن اور رشوت کا بازار گرم کرنے پرجیل کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ (ایگزیکٹو) محمد اکرم،انچارج بیرک، انچارج سزا سیل سمیت 13افسران و اہلکاروں کو فوری طور پر معطل کر دیا ہے اور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کے خلاف محکمانہ کاروائی کی سفارش کر دی ہے جبکہ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کے نیٹ ورک میں شامل 10ہیڈ وراڈر اور17وارڈرزکوتبدیل کر کے دوسرے اضلاع میں بھجوا دیا گیا ہے۔ اس حوالے سے 3الگ الگ نوٹیفکیشن جاری کر دیئے گئے ہیں۔آر ڈر نمبر35999میں ہوم ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی جانب سے جاری 20ستمبر کے لیٹر نمبر SO(Prs)5-8/2016(v-i)کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کو مسما? امتیاز بی بی سکنہ اسلام آباد کی جانب سے اڈیالہ جیل میں دہشت گردی کے مقدمہ میں پابند سلاسل اس کے بیٹے شہاب حسین پر وحشیانہ تشد دسمیت دیگر سنگین نوعیت کے الزامات پر مبنی تحریری شکائیت کی گئی تھی جس میں انصاف کی فراہمی کی اپیل کرتے ہوئے کہا گیا تھا کہ اس کے بیٹے پرجیل میں وحشیانہ تشدد کر کے اس کی انگلیاں توڑ دی گئیں اور پھر اسے ٹارچر سیل میں رکھا گیا جس پر22ستمبر کو جاری ہونے والے لیٹر نمبر C&E/2022/FFI/7792 کے بعد اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس نے 24ستمبر کوڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اسلام آباد ایسٹ و ویسٹ اور وزارت انسانی حقوق کے حکام کے ہمراہ اڈیالہ کا دورہ کیا

دورے کے دوران متعدد حوالاتیوں و قیدیوں نے چیف جسٹس کو جیل میں تشدد اور قیدیوں وحوالاتیوں سے رشوت طلب کرنے ان کی چیزیں گم اور چوری ہونے کے علاوہ چھینے جانے کی شکایات کیں اور شکایات میں واضح طور پر چیف جسٹس کو بتایا گیا کہ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ (ایگزیکٹو)محمد اکرم کیسے ان پر رشوت نہ دینے کی پاداش میں تشدد کرواتا ہے اس موقع پر چیف جسٹس کو یہ بتایا گیا کہ

ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ محمد اکرم اپنی17سالہ سروس کے دوران 10سال 11 ماہ اور5دن سے راولپنڈی میں ہی تعینات ہے اس طرح 21اکتوبر2006سے 18جنوری2015تک بطور اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ اور19جنوری2015سے 24اکتوبر2022تک بطور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل میں تعینات ہے اس طرح آئی جی جیل خانہ جات کی جانب سے جاری آرڈرز میں کہا گیا ہے کہ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ محمد اکرام نے یہاں طویل تعیناتی کے دوران جیل میں اپنی جڑیں مضبوط کیں

اور نیٹ ورک بنا لیا جبکہ ریکارڈ کے مطابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ نااہل اور کمزور انتظامی افسر ثابت ہوا جو قواعدو ضوابط کے تحت اپنی ذمہ داریاں ادا کرے میں ناکام رہا جس کے خلاف جیل کے تمام حوالاتیوں اور قیدیوں کو متعدد شکایات تھیں رپورٹ میں کہا گیا کہ ان حقائق اور شکایات کے بعد یہ ثابت ہو گیا ہے کہ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ محمد اکرم مروجہ قوانین اور جیل ایس او پیز کے مطابق اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہے

آئی جی جیل خانہ جات نے چیف جسٹس کی آبزرویشن کی روشنی میں ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ محمد اکرم کو معطل کر کے اس کے خلاف محکمانہ کاروائی کی سفارش کر دی ہے ادھرڈی آئی جی جیل خانہ جات کامران انجم کی جانب سے تحریری آر ڈر نمبر Estt/2022/430کے تحت تبدیل کئے جانے والے 10ہیڈ وارڈرزمیں غلام عباس، ناصر محمود، منیر احمداورساجد یاسین کو ڈسٹرکٹ جیل گجرات،محمد حیات،منیر احمداور غلام مصطفی کو ڈسٹرکٹ جیل جہلم،فیصل الیاس اورمحمد حسنات کوڈسٹرکٹ جیل چکوال جبکہ محمد ارشد کو ڈسٹرکٹ جیل منڈی بہاؤالدین بھجوا دیا گیا ہے

جبکہ آر ڈر نمبر Estt/2022/430کے تحت معطل وتبدیل کئے گئے17وارڈرزمیں وارڈر سبطین عباس،عامر حسین کو ڈسٹرکٹ جیل جہلم، طاہر محمود کو ڈسٹرکٹ جیل اٹک اوروارڈر محمد راحیل کوڈسٹرکٹ جیل منڈی بہاؤالدین بھجوا دیا گیا ہے اسی طرح وارڈرمحمد ظفر اقبال کے ساتھ مقصود حسین،محمد راشد،شہزاد حسین اور ناصر محمود کو ڈسٹرکٹ جیل گجرات، سجاد صدیق کو ڈسٹرکٹ جیل جہلم،محمد ظہیر، نوشیر خان اور محمد ثاقب یاسین کو ڈسٹرکٹ جیل منڈی بہاؤالدین،وارڈر عابد محموداور شکیل عادل کو اٹک لیاقت علی اوراعظم حسین کو ڈسٹرکٹ جیل چکوال کو فوری طور پر چارج چھوڑنے کی ہدائیت کی گئی ہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…