قومی ہاکی ٹیم کے 2اہم کھلاڑیوں نے استعفیٰ دیدیا

25  ستمبر‬‮  2022

کراچی (این این آئی)عماد شکیل بٹ اور مبشر علی پاکستان ہاکی ٹیم سے الگ ہو گئے،دونوں کھلاڑیوں نے استعفیٰ ہاکی فیڈریشن کو بھیج دیا،دونوں کھلاڑی اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کے کیمپ سے بھی دستبردار ہو گئے۔عماد شکیل بٹ نے بتایا کہ 2013ء سے قومی ہاکی ٹیم کا حصہ رہا ہوں۔

جو میرے لیے ایک اعزاز کی بات ہے، میں نے اپنے سینئر کھلاڑیوں اور کوچز سے بہت کچھ سیکھا، موقع دینے پر شکر گزار ہوں۔انہوں نے کہا کہ 10 برس میں پاکستان کی 145 میچز میں نمائندگی کی، میری بدقسمتی ہے کہ میں نے فوری طور پر پاکستان ہاکی ٹیم سے استعفیٰ دینے کیلئے لکھا ہے۔عماد شکیل بٹ نے کہا کہ یہ ایک آسان فیصلہ نہیں بدلتے حالات میں فیملی کی صورتِ حال کی وجہ سے قدم اٹھانا پڑا، میں نے اب مستقبل کی منصوبہ بندی اور ترجیحات طے کرنی ہیں۔انہوں نے کہا کہ مجھے اپنی فیملی کو بہترین سپورٹ کرنا ہے اس کے لیے مواقع تلاش کروں گا، کھلاڑیوں کو کچھ عرصے سے مالی مشکلات کا سامنا رہا ہے، اب فیملی کی سپورٹ کے لیے دوسرے راستے دیکھنے ہیں۔عماد بٹ نے کہا کہ میں نے بین الاقوامی کمٹمنٹس کی ہیں، اب میں انہیں پورا کروں گا۔دوسری جانب مبشر علی نے کہاکہ میں فوری طور پر پاکستان ٹیم سے استعفیٰ دے رہا ہوں، فیصلہ سوچ سمجھ کر کیا ہے، 2017ء سے قومی ٹیم کی طرف سے کھیلنا اعزاز ہے۔مبشر علی نے کہا کہ فیصلے کی وجہ فیملی اور اپنے مستقبل کی طرف دیکھنا ہے، مالی طور سیکیورٹی چاہیے جو موجودہ حالات میں ممکن نہیں۔انہوں نے کہا کہ بیرونِ ملک سے کئی آفرز ملتی رہیں، مگر ملک کو ترجیح دی تاہم حقیقت کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا، اب میں اور میری فیملی پہلی ترجیح ہیں اور صورتِ حال بدل چکی ہے۔

موضوعات:



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…