اسلام آباد (این این آئی) تحریک انصاف نے قومی اسمبلی میں واپسی کیلئے حکومت کے سامنے قبل ازوقت انتخابات کی شرط رکھنے کا فیصلہ کرلیا۔تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف نے قومی اسمبلی میں واپسی کیلئے اپنی پالیسی واضح کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی اکثریت نے قومی اسمبلی میں واپسی کو انتخابات پر بات چیت سے مشروط کرنے کی رائے دی ہے۔اکثریت نے رائے میں کہا کہ اگر حکومت قبل ازوقت انتخابات پربات چیت شروع کریں تو پھر اسمبلی میں واپسی پر غور ہوسکتا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق تحریک انصاف کے اہم رہنماء نے بتایا ہے کہ عدالت ہو یا کوئی اور فورم پارٹی کا موقف ہرجگہ یہی ہے کہ قبل ازوقت انتخابات پر بات کرنی ہے تو اسمبلیوں میں واپسی ہوسکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ سیاسی اورمعاشی بدحالی کا حل صرف قبل ازوقت انتخابات ہی ہیں۔