جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

لاہور، کراچی،پشاور، راولپنڈی سمیت 10 شہروں میں ڈینگی کی وبا ء پھیلنے کا خطرہ پاکستان میٹرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ نے الرٹ جاری کردیا

datetime 24  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)پاکستان میٹرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ نے ملک میں ڈینگی وائرس پھیلنے کے خطرے کے پیش نظر الرٹ جاری کردیا جس میں ملک کے 10 شہروں میں ڈینگی کی وبا ء پھیلنے کا خطرہ ظاہر کیا گیا ہے ۔پاکستان میٹرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ کے مطابق بارشوں اور سیلابی صورتحال کے بعد گرم

موسم کے پیش نظر ملک میں ڈینگی وائرس الرٹ جاری کیا گیا ہے ۔ملک کے 10 شہروں کراچی، لاہور، پشاور، راولپنڈی، اسلام آباد، حیدر آباد، فیصل آباد، سیالکوٹ، لاڑکانہ اور ملتان میں ڈینگی وائرس کے بڑھتے کیسز کے سبب الرٹ جاری کیا گیا ہے۔میٹرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ نے ملک کے 10 شہروں اور سیلاب متاثرہ علاقوں میں انتظامیہ کو الرٹ رہنے اور حفاظتی انتظامات کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔جاری الرٹ میں مزید کہا گیا ہے ملک میں ڈینگی بخار نے اپنی جڑیں مضبوط کرلی ہیں، ڈینگی نے گزشتہ 10 برس میں لوگوں کی صحت کو شدید متاثر کیا ہے، یہ مرض خاص طور پر مون سون کے بعد کے موسم 20 ستمبر سے 5 دسمبرکے دوران زیادہ پھیلتا ہے، یہ موسم اس مرض کیلئے سازگار ہوتا ہے۔ڈینگی ان ادوار کے دوران شروع ہوتا ہے جہاں درجہ حرارت اور نمی 26 سے 29 سینٹی گریڈ تک 3 سے 5 ہفتے تک رہے اور ان ایام میں بالترتیب 60 فیصد درجہ حرارت یہی رہتا ہے۔جہاں تین ہفتوں تک 27 ملی میٹر بارش ہوئی ہے وہاں ڈینگی پھیلنے کے امکانات زیادہ ہیں، ڈینگی مچھر طلوع آفتاب اور غروب افتاب کے وقت کاٹتا ہے، موجودہ اور مستقبل کے آب و ہوا کے لحاظ سے ماحولیاتی تغیرات ڈینگی کے پھیلنے کیلئے ایک مثالی ماحول فراہم کررہے ہیں۔ستمبر 2022 سے ڈینگی کے آغاز کیلئے موحول سازگار ہوگیا اور اکتوبر کے مہینے میں ڈینگی وائرس کے پھیلا ئومیں شدت آسکتی ہے۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…