پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

بابراعظم اور محمد رضوان کی دھواں دھار بیٹنگ، پاکستان نے حساب برابر کر دیا

datetime 22  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف فتح حاصل کرکے حساب برابر کردیا، اس طرح دونوں ٹیم نے ایک ایک ٹی ٹوئنٹی میچ جیت لیا ہے، انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کا ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، انگلینڈ کی جانب سے فل سالٹ اور ایلکس ہیلز نے اننگز کا آغاز کیا، فل سالٹ نے 30 رنز بنائے

اور انہیں حارث رؤف نے بولڈ کیا، ایلکس نے 26 رنز بنائے اور وہ شاہنواز دھانی کا شکار بنے، ڈیوڈ ملن کوئی رنز نہ بنا سکے انہیں بھی شاہنواز دھانی نے آؤٹ کیا، بین ڈکٹ نے 43 رنز بنائے محمد نواز نے انہیں بولڈ کیا، ہیری بروک نے 31 رنز بنائے اور وہ حارث رؤف کا شکار بنے۔ معین علی نے 55 اور سیم نے 10 رنز بنائے اور دونوں ناٹ آؤٹ رہے، اس طرح مقررہ اوورز میں انگلینڈ نے پانچ وکٹوں کے نقصان پر 199 رنز بنائے۔ شاہنواز دھانی اور حارث رؤف نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، محمد نواز کے حصے میں ایک وکٹ آئی۔ پاکستان کی جانب سے ہدف کے تعاقب میں محمد رضوان اور بابراعظم کھیلنے کے لئے آئے، دونوں شاندار بیٹنگ کی اور تنقید کرنے والوں کے منہ بند کرا دیے، محمد رضوان نے 88 رنز اور بابراعظم نے شاندار 110 رنز بنائے دونوں اوپنر ناٹ آؤٹ رہے، اس طرح پاکستان نے 200 رنز کا ہدف 19.3 اوورز میں پورا کر لیا۔ دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)کے چیف سلیکٹر محمد وسیم نے کہا ہے کہ قومی ٹیم بیٹنگ مسائل سے دوچار ہے جنہیں حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، اسی وجہ سے انگلینڈ کے خلاف سیریز میں مختلف کمبی نیشن بنا رہے ہیں،ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے اسکواڈ میں تبدیلی کا پلان نہیں لیکن آپشن ضرور موجود ہے۔ امید ہے فخر زمان فٹ ہوجائیں گے، اگر فٹنس مسائل برقرار رہے تو کچھ نام زیر غور ہیں۔

ایک انٹرویومیں چیف سلیکٹر محمد وسیم نے کہا کہ ایشیا کپ 2022 کے فائنل اور انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میں ٹیم کی کارکردگی اچھی نہیں رہی، پاکستان ٹیم بیٹنگ مسائل سے دوچار ہے جس کے حل کیلئے کوشش کی جارہی ہیں، ٹیم مینجمنٹ بھی اسی مسئلے کے حل کے لیے حالیہ سیریز میں مختلف کمبی نیشن بنا رہی ہے، بینچ اسٹرینتھ کو موقع دے رہے ہیں، ورلڈکپ قریب ہے دو لگاتار شکست سے وہ زیادہ پریشان نہیں ہیں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…