پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

اڈیالہ جیل میں کرپشن اور قیدیوں پر ٹارچر کا انکشاف

datetime 22  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی(این این آئی)اڈیالہ جیل میں حراست کے دوران قیدیوں پر ٹارچر اور کرپشن کا انکشاف ہوا ہے اس ضمن میں انسانی حقوق کمیشن نے رپورٹ اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع کرادی۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے اڈیالہ جیل میں قیدی پر ٹارچر کے خلاف کیس کی سماعت کی ۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور اقبال اور جیل حکام عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔

وزارت انسانی قیدی کی جانب سے طبی معائنے کی رپورٹ عدالت کے سامنے پیش کی گئی۔اڈیالہ جیل کے قیدی پر جیل حکام کے ٹارچر کی بادی النظر میں تصدیق ہوگئی۔ انسانی حقوق کمیشن نے جیل حراست میں ٹارچر اور کرپشن کی نشاندہی بھی کرتے ہوئے رپورٹ پیش کردی۔عدالت نے کہا کہ پمز کے ڈاکٹر نے قیدی کا طبی معائنہ کیا ، میڈیکل رپورٹ قیدی کے والدین کی شکایت کے ٹارچر کے الزام کو سپورٹ کرتی ہے، میڈیکل آفیسر نے بتایا کہ قیدی کے نشان ٹارچر کی وجہ سے بھی ہو سکتے ہیں ، بادی النظر میں میڈیکل رپورٹ انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ظاہر کرتی ہے۔عدالت نے سیکرٹری انسانی حقوق کو کل  جمعہ کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیے کہ جو پیسے دیتا ہے وہ جیل میں موبائل فون بھی استعمال کرتا ہے ملاقاتیں بھی کرتا ہے ، جو قیدی غریب ہو کیا ان کے کوئی حقوق نہیں ہیں۔ہائی کورٹ نے سپریٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو تنبیہ کی کہ اگر کسی قیدی کی شکایت آئی تو عدالت بہت سیریس ایکشن لے گی۔

اب عدالت اس معاملے کی مکمل تحقیقات کرائے گی۔واضح رہے کہ اڈیالہ میں 21 سالہ حوالاتی کو برہنہ کرکے بدترین تشدد کا واقعہ پیش آیا جس سے اس کی حالت انتہائی غیر ہوگئی۔ جیل میں بند شہاب حسین سے رشوت طلب کی گئی تھی۔شہاب حسین کی ماں امتیاز بی بی نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اپنایا کہ اس کا بیٹا انسداد دہشتگردی کیس میں اڈیالہ جیل میں حوالاتی ہے، 6 ستمبر کو جیل سپرنٹینڈنٹ اور عملے کے دیگر افراد نے اس کے بیٹے کو برہنہ کرکے تشدد کا نشانہ بنایا جس سے شہاب کی انگلی بھی ٹوٹ گئی۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…