ہفتہ‬‮ ، 09 مئی‬‮‬‮ 2026 

معافی تیراباپ بھی مانگے گا ،سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

datetime 22  ستمبر‬‮  2022 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ،این این آئی)معافی تیراباپ بھی مانگے گا، سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا، تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر آج فرد جرم عائد ہوگی ، اسی تناظر میں  معافی تیراباپ بھی مانگے گا،ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے کہا تھا کہ عمران خان آج معافی مانگ سکتے ہیں دوسری جانب اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیشی کے حوالے سے سرکلر جاری کیا گیا ہے۔جاری کیے گئے سرکلر کے مطابق عدالتِ عالیہ کا لارجر بینچ آج  دن ڈھائی بجے کیس کی سماعت کرے گا۔سرکلر میں کہا گیا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے کمرہ عدالت نمبر ون میں انٹری رجسٹرار آفس کے جاری کردہ پاس سے مشروط ہو گی۔سرکلر میں بتایا گیا کہ عمران خان کی لیگل ٹیم کے 15 وکلاء کمرہ عدالت میں موجود ہوں گے۔اٹارنی جنرل آفس اور ایڈووکیٹ جنرل آفس سے 15 لاء افسران کو کمرہ عدالت میں داخلے کی اجازت ہو گی۔سرکلر میں ہدایت دی گئی کہ کورٹ ڈیکورم برقرار رکھنے کے لیے اسلام آباد انتظامیہ اور پولیس خصوصی سیکیورٹی انتظامات کرے۔واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ آج  جمعرات کو توہینِ عدالت کیس میں عمران خان پر فردِ جرم عائد کرے گی۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے 8 ستمبر کوخاتون جج کو دھمکی دینے پر سابق وزیرِ اعظم عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس میں فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ سنایا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)


مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…