جمعہ‬‮ ، 24 جنوری‬‮ 2025 

ڈاکو ڈی ایس پی سے لاکھوں روپے لوٹ کر فرار

datetime 22  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)ڈالمیا شانتی نگر کے قریب پولیس افسر ڈاکوئوں کے ہاتھ لٹ گیا ۔ ڈی ایس پی سے 8 لاکھ روپے چھین کر ڈاکو فرار ہوگئے ۔پولیس کے مطابق ڈاکوئوں نے عزیز بھٹی کے علاقے ڈالمیا شانتی نگر کے قریب ڈی ایس پی سعد جبار کو لوٹ لیا، جو بینک سے رقم لے کر آ رہے تھے۔

مسلح ملزمان واردات کے دوران ڈی ایس پی سے 8 لاکھ روپے کی رقم لوٹ کر فرار ہوگئے ۔ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزمان بینک سے تعاقب کرتے ہوئے آئے تھے۔ شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ملزمان بینک سے پیچھے لگے تھے۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔دوسری جانب سپرہائی وے کے علاقے گلشن معمار احسن آباد دلدار گوٹھ سے متصل امرانی گوٹھ میں ڈاکوئوں نے لوٹ مار کی واردات کے دوران مزاحمت کرنے فائرنگ کر کے 2 افراد کو زخمی کر دیا ، جن کی شناخت 20 سالہ سہیل ولد عبد القدیر اور 20 سالہ علی بخش ولد امیر بخش کے نام سے کی گئی ۔ پولیس نے تحقیقات شروع کردی ہے۔علاوہ ازیں اینٹی وہیکل پولیس نے ایم اے جناح روڈ سے مبینہ مقابلے کے بعد ایک زخمی سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ اور مسروقہ موٹرسائیکل برآمد کر لی۔ گرفتار ملزم کی شناخت 22 سالہ کاشف ولد پرویز اور 19 سالہ نظیر اللہ ولد محمد شفیع کے نام سے کی گئی۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…