بدھ‬‮ ، 08 جنوری‬‮ 2025 

متھیرا نے ملالہ یوسفزئی کو منافق قرار دے دیا

datetime 21  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)پاکستان کی مشہور ماڈل اور میزبان متھیرا نے ملالہ یوسفزئی کو منافق قرار دے دیا۔اکثر متنازعہ بیانات کی وجہ سے سرخیوں کا حصہ بنے رہنے والی میزبان متھیرا نے نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں بین الاقوامی ستاروں کے ساتھ تصاویر شیئر کرنے

پر منافق قرار دیا۔گزشتہ روز ملالہ کی جانب سے بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا اور ہالی ووڈ کے دیگر فنکاروں کے ساتھ کچھ تصاویر شیئر کرنے کے بعد متھیرا نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ان تصاویر کو اسٹوری پر لگاتے ہوئے لکھا کہ انہیں صرف ایسے فنکاروں کے ساتھ تصویریں کھنچوانے کا معاوضہ ملتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اس مشکل وقت میں جب ہمارا ملک ڈوب رہا تھا اس وقت انہوں نے ایک بار بھی پاکستان کا دورہ نہیں کیا اور اب وہ موجودہ حالات اور ہمارے ملک کو درپیش مشکلات کے حوالے سے تقریریں کر رہی ہیں۔سوشل میڈیا صارفین نے متھیرا کے اس بیان سے پوری طرح اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ ملالہ ہمیشہ پاکستان کے بارے میں بات کرتی رہتی ہے کیونکہ وہ یہاں رہتی تھیں لیکن سچ یہ ہے کہ وہ پاکستان کی اصل صورتحال سے بے خبر ہیں کیونکہ وہ دوبارہ کبھی پاکستان واپس ہی نہیں آئیں۔یاد رہے کہ گزشتہ روز ملالہ یوسفزائی نے نیویارک میں ہونے والے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس سے اداکارہ پریانکا چوپڑا اور ہالی ووڈ کے اداکاروں کے ساتھ لی گئی تصاویر شیئر کی تھیں۔

موضوعات:



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…