سرگودھا(این این آئی)پسند کی شادی کی رنجش میں دلہن کے میکے سے مسلح افراد نے غیرت کے نام پر فائرنگ کر کے دوشیزہ کو دیور سمیت قتل اور تین خواتین سمیت چار افراد کو شدید زخمی کر دیا اور فرار ہو گئے پولیس نے مقتولین اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر کے دیور بھاوج کی نعشیں پوسٹمارٹم کے بعد
ورثائ کے سپرد کر دیں اور جائے واردات سے شواہد اکھٹے کرتے ہوئے مصروف تفتیش ہے۔آر پی او نے ڈی پی او سے رپورٹ طلب کر کے قانونی کاروائی کا حکم دے دیا۔زرائع کے مطابق سرگودھا ریجن کے ضلع بھکر کے علاقہ مسلم کوٹ چک 188کے نوجوان سیلم نے میانوالی کے گھرانے کی دوشیزہ شازیہ سے پسند کی شادی کر رکھی تھی کی رنجش میں دلہن کے میکے سے مسلح افراد نے غیرت کے نام پر فائرنگ کرکے دوشیزہ شازیہ کو اس کے نوجوان دیور سمیت قتل اور گھر کی دو سگی بہنوں کو ان کی ماں سمیت چار افراد کو زخمی کردیا اور موقع سے فرار ہو گیا ریسکیو نے مقتولین دیور بھاوج کی نعشیں ایک مرد اور تین خواتین سمیت چاروں شدید زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا جبکہ پولیس تھانہ صدر نے مقتولین کی نعشیں پوسٹمارٹم کے بعد ورثاء کے سپرد کر کے جائے واردات سے شواہد اکھٹے کر کے تفتیش شروع کر دی۔ آر پی او سرگودھا محمد اظہر اکرم نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او سے وقوعہ کی مفصل رپورٹ طلب کر لی اور وقوعہ میں ملوث ملزمان کو فوری گرفتار کر کے قانونی کاروائی کا حکم دے دیا۔آر پی او سرگودھا محمد اظہر اکرم نے کہا کہ اس وقوعہ کے تمام پہلووں کا جائزہ لیکر مقتولین کے ورثاء کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔