اتوار‬‮ ، 10 اگست‬‮ 2025 

رات دیر سے دن چڑھنے تک سونے والوںکو کون سی خطرناک بیماریاں لاحق ہوسکتی ہیں؟خبردار کردیا گیا

datetime 20  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (این این آئی) رات دیر سے دن چڑھنے تک سونے والوں کی صحت کو ٹائپ 2 ذیابیطس اور عارضہ قلب کا شدید خطرہ لاحق ہوسکتا ہے۔ایک نئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ رات دیر گئے تک جاگنے والے افراد کا فٹنس لیول کم رہا اور آرام کرتے ہوئے یا دیگر سرگرمیوں میں حصہ لیتے ہوئے وہ جلد سونے والے افراد کے مقابلے کم چکنائی جلاتے ہیں۔

فزیولوجیکل سوسائٹی نامی جنرل میں شائع ہونے والی تحقیق میں کہا گیا کہ رات دیر سے سونے والوں کے جسم میں انسولین کے خلاف زیادہ مزاحمت کا امکان ہوتا ہے یعنی ان کے پٹھوں کو زیادہ انسولین کی ضرورت ہوتی ہے تاکہ وہ اپنی مطلوبہ توانائی حاصل کر سکیں۔نیوجرسی کی روٹگرز یونیورسٹی کے شعبہ صحت سے منسلک سینیئر محقق اسٹیون میلن نے بتایا کہ انسولین وہ جز ہوتا ہے جو کسی بھی پٹھے کو اسفنج کی طرح خون سے کلوگوز جذب کرنے میں مدد دیتا ہے۔انہوںنے کہاکہ ایک اسفنج فوری پانی کے قطرے کو اپنے اندر جذب کرلیتا ہے اسی طرح اگر آپ ورزش نہیں کرتے اور اپنے پٹھوں کو متحرک نہیں رکھتے تو وہ کچھ روز میں پتھر کی طرح ٹھوس بن جائیں گے اور پھر پانی کے قطرے انہیں نرم نہیں کرسکیں گے۔سینئر محقق نے کہا کہ اگر نیند آپ کے جسم میں انسولین کے استعمال اور میٹابولزم پر اثر انداز ہوتی رہی ہے تو دیر سے سونے والوں کے ذیابیطس ٹائپ 2 اور عارضہ قلب کے خطرے کی پیش گوئی کی جاسکتی ہے۔شکاگو کے ننارتھ ویسٹرن یونیورسٹی فین برگ اسکول آف میڈیسن کے ڈاکٹر فلیز زی نے کہا کہ اس بات کے واضح شواہد موجود ہیں کہ دیر سے سونے کا تعلق میٹابولک اور دل کی بیماری کے خطرے سے ہے۔انہوں نے بتایا کہ دیگر عناصر مثلا نیند کی کمی،

دوپہر میں دیر سے کھانا، صبح کی روشنی سے محروم رہنا بھی انسولین کی حساسیت پر اثر انداز ہوتے ہیں،ہر انسان کے جسم میں ایک اندرونی 24 گھنٹے کی گھڑی ہوتی ہے جو نیند لانے کیلئے میلاٹونن نامی ہارمون کے اخراج کو منظم کرتی ہے اور جگانے کے لیے اس کی پیداوار روکتی بھی ہے۔

ہماری جسمانی گھڑی اس وقت بھی ہدایت کرتی ہے جب ہمیں بھوک لگتی ہے، جب ہم سب سے زیادہ سست محسوس کرتے ہیں یا جب ہم بہت سے دیگر جسمانی افعال کے علاوہ ورزش کرنے کے لیے ارادہ محسوس کرتے ہیں۔تحقیق میں کہا گیا کہ رات دیر سے سونے سے دن بھر میں آپ کی سرگرمیاں سست پڑ سکتی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سوئس سسٹم


سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…