اتوار‬‮ ، 10 اگست‬‮ 2025 

چین میں منکی پاکس کا پہلا کیس رپورٹ،انتباہ جاری

datetime 20  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ(این این آئی )چین میں منکی پاکس کا پہلا کیس رپورٹ ہونے کے بعد محکمہ صحت سے تعلق رکھنے والے اعلی عہدیدار نے عوام کو خبردار کیا ہے کہ وہ غیر ملکی شہریوں سے جسمانی تعلق رکھنے سے گریز کریں۔ عہدیدارکا کہنا ہے کہ چین میں ایک ایسے شخص میں انفیکشن پایا گیا

جو حال ہی میں بیرون ملک سے سفر کرکے آیا تھا، جس کے بعد انہیں قرنطینہ کرلیا گیا ہے۔چین کے مرکز برائے امراض کے ماہر وبائیات وو زونیو نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر میں پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ منکی پاکس کے ممکنہ انفیکشن سے بچنے کے لیے احتیاتی تدابیر اختیار کرنا ضروری ہیں، جن میں غیر ملکیوں کے ساتھ جسمانی تعلق رکھنے سے گریز کرنا ہے۔انہوں نے شہریوں کو خبردار کیا کہ اجنبی اور ایسے غیر ملکی افراد جو پچھلے 3 ہفتوں سے بیرون ملک مقیم تھے، ان سے جسمانی تعلق رکھنے سے گریز کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ چین میں کووڈ-19 کے حوالے سے سخت پابندیاں اورسرحدی کنٹرول کی وجہ سے ملک میں منکی پاکس وبا کی صورت اختیار نہیں کرسکا جس کی وجہ سے منکی پاکس کیسز کی تعداد میں زیادہ اضافہ نہیں ہوا۔کچھ چینی شہریوں کا کہنا تھا کہ چین کی جانب سے سخت پابندیاں زینو فوبیا کا باعث بن سکتی ہیں، بعض شہریوں کا کہنا تھا کہ کووڈ-19 کے آغاز میں وائرس سے وابستگی کی وجہ سے چین سے تعلق رکھنے والے افراد کے ساتھ بیرون ملک مقیم ایشیائی لوگوں کو اشتعال انگیزی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔متعدد شہریوں نے نشاندہی کی کہ چین میں غیر ملکی ملازمین اور طویل عرصے سے مقیم شہری کووڈ-19 کی پابندیوں کی وجہ سے ملک چھوڑ کر نہیں جا سکے۔ایک اور صارف نے وو زونیو سے سوال کیا کہ کیا آپ جانتے ہیں کہ غیر ملکی شہری چین میں طویل عرصے سے مقیم ہیں؟ ایک اور صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ان پابندیوں کی وجہ سے کسی کے ساتھ امتیازی سلوک تو نہیں ہورہا؟۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سوئس سسٹم


سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…