اتوار‬‮ ، 10 اگست‬‮ 2025 

سمارٹ فون سے جسم میں آکسیجن کی مقدار معلوم کرنیوالی ایپ تیار

datetime 20  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی)دمے سے لے کر کوویڈ-19 تک متعدد کیفیات ایسی ہیں جن میں خون میں آکسیجن کی موجودگی کے متعلق پیمائش بار بار کی جاتی ہے۔فی الحال یہ پیمائشیں پلس آکسی میٹر سے لی جاتی ہیں اگرچہ بعض اوقات یہ ٹیسٹ کے عمل کو پیچیدہ بناسکتا ہے۔اس عمل کو آسان بنانے کی امید میں سائنس دانوں نے ایک اسمارٹ فون ایپ بنائی ہے

جس میں فون کا کیمرا اور فلیش استعمال کرتے ہوئے خون میں موجود آکسیجن کی سطح کی پیمائش کی جاسکتی ہے۔یونیورسٹی آف واشنگٹن اور یونیورسٹی آف کیلیفورنیا سان ڈیاگو کے محققین نے دورانِ آزمائش دِکھایا کہ اسمارٹ فون خون میں موجود 70 فی صد تک آکسیجن کی سطح کی نشان دہی کر سکتا ہے۔ یہ وہ کم مقدار ہے جس کی نشان دہی کے قابل ایک پلس آکسی میٹر کو ہو چاہیئے۔نئے بنائے گئے طریقہ کار میں صارف کو ویڈیو بنانے سے قبل اپنی انگلی اسمارٹ فون کے کیمرا اور فلیش پر رکھنی ہوتی ہے۔ جس کے بعد ڈِیپ لرننگ ایلگورتھم فوٹیج کی مدد سے خون میں آکسیجن کی سطح کا پتہ لگاتا ہے۔ایپلی کیشن کی آزمائش کے لیے محققین نے 20 سے 34 سال کے درمیان چھ شرکا کا انتخاب کیا۔ہر فرد اپنی ہاتھ کی ایک انگلی میں آکسی میٹر پہنا اور پھر اسی ہاتھ کی دوسری انگلی اسمارٹ فون کے کیمرا اور فلیش پر رکھ دی۔تحقیق کے سینئر مصنف ایڈورڈ وینگ کا کہنا تھا کہ کیمرا ویڈیو ریکارڈ کرتا ہے۔ ہر بار جب آپ کا دل دھڑکتا ہے، تازہ خون اس حصے سے گزرتا ہے جو فلیش کی وجہ سے روشن ہوتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ کیمرا یہ ریکارڈ کرتا ہے کہ خون فلیش میں سے نکلنے والی روشنی کو پیمائش کیے گئے تینوں چینلز یعنی سرخ، ہرے اور نیلے میں کتنا جذب کرتا ہے۔ بعد ازاں حاصل ہونے والی انتہائی سطح کی پیشمائشوں کو ڈِپ لرننگ ماڈل میں ڈالا جاتا ہے۔15 منٹ کے دورانیے میں ہر فرد نے آکسیجن اور نائیٹروجن کے مصنوعی ماحول میں سانس لیا تاکہ آہستہ آہستہ ان کی آکسیجن کی سطح کم ہوجائے۔جس کے بعد اسمارٹ فوننے آکسیجن کی سطح کی درست نشان دہی کی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سوئس سسٹم


سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…