مظفر آباد (این این آئی)آزادکشمیرکی وادی نیلم میں کھلونا بم پھٹنے سے 2بھائی جاں بحق ہوگئے۔ ہسپتال ذرائع نے بتایا کہ دونوں نوجوانوں کو کسی جانور نے نہیں مارا، پوسٹ مارٹم میں ان کے جسم سے کلسٹر بم کے ٹکڑے ملے ہیں، ممکنہ طورپر دونوں نوجوانوں کی موت کھلونا بم کی زد میں آنے سے ہوئی ہے۔واقعہ کی خبر جنگل میں آگ کی طرح پھیل گئی جس کے باعث علاقے میں خوف وہراس پایا جاتا ہے ۔یاد رہے کہ گزشتہ روز آزادکشمیر میں تیندوے کے مبینہ حملے میں 2بھائی جاں بحق ہوگئے تھے ۔ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کے مطابق واقعہ پالڑی شاہ کوٹ میں پیش آیا جہاں دونوں بھائی قریبی جنگل میں جلانے کیلئے لکڑیاں اکٹھی کر رہے تھے کہ مبینہ طور پر تیندوے نے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں دونوں بھائی جاں بحق ہوئے۔تیندوے کے حملے میں جاں بحق منیر اور امجد کی عمریں 16 اور 20 سال تھیں۔