اتوار‬‮ ، 10 اگست‬‮ 2025 

کتنے فیصد امریکی ڈپریشن میں مبتلا ہیں؟ نئی تحقیق میں ہوشربا انکشافات

datetime 20  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(این این آئی )ایک نئی تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ تقریبا 10 فیصد امریکی ڈپریشن کے مرض میں مبتلا ہیں اور نوجوانوں میں مزاج کے مسائل تیزی سے پھیل رہے ہیں۔امریکا کی کولمبیا یونیورسٹی میں کی جانے والی ایک تحقیق میں محققین کے علم میں

یہ بات آئی کہ 2015 سے 2020 کے درمیان 12 اور اس سے بڑی عمر کے امریکیوں میں ڈپریشن کی شرح 9 فی صد تک پہنچ گئی، 2020 میں ڈپریشن کی شرح 17 فیصد رہی۔تحقیق کی سربراہ محقق اور سٹی یونیورسٹی آف نیویارک کی پروفیسر رِینی گڈوِن کا کہنا تھا کہ ڈپریشن امریکا میں انتہائی عام ہے اور وبا کی صورت اختیار کرچکا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ڈپریشن ایک عوامی صحت کا مسئلہ ہے، نزلہ زکام کی طرح اس سے بھی عوامی صحت کی حکمتِ عملیوں کے ساتھ نمٹنا چاہیئے۔انہوں نے واضح کیا کہ ڈپریشن نوجوانوں کے لیے نزلے سے زیادہ مہلک ہے تب بھی اس کے لیے کوئی معائنے نہیں کیے جاتے ہیں اور نہ ہی اساتذہ، والدین، معالجین، مذہبی پیشوا اور کوچز کی تھوڑی بھی ایسی تربیت ہوتی ہے کہ وہ نوجوانوں میں ڈپریشن کی نشان دہی کر سکیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ معالجین کو ڈپریشن کے لیے چوکنا رہنا چاہیئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سوئس سسٹم


سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…