بدھ‬‮ ، 23 اکتوبر‬‮ 2024 

خیبر پختونخوا حکومت نے دبئی ایکسپو پرسرکاری خزانہ کے کروڑوں روپے پھونک ڈالے

datetime 20  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور( مانیٹرنگ ڈیسک)خیبر پختونخوا حکومت نے دبئی ایکسپو پر صوبہ کے سرکاری خزانہ سے کروڑوں روپے خرچ کردئیے ہیں، روزنامہ جنگ میں گلزار احمد خان کی خبر کے مطابق سرکاری خزانے پر صوبائی وزرا سمیت

سات حکومتی عہدیداروں، محکمہ ٹورازم کے47ملازمین اور فنکاروں کے43رکنی وفد نے دبئی کی مفت یاترا کی تاہم کروڑوں روپے خرچ کرنے کے باوجود صوبائی حکومت خاطر خواہ سرمایہ کاری کے حصول میں کامیاب نہ ہوسکی ،دبئی میں106افراد کی رہائش و سفری اخراجات کی مد میں 4 کروڑ 18 لاکھ روپے ، ان کےٹکٹ اور ویزوں پر 2 کروڑ 20 لاکھ روپے اور فنکاروں کو ادائیگی کی مد میں 26 لاکھ76 ہزار خرچ کئے گئے ہیں، اس بات کا انکشاف صوبائی محکمہ صنعت و حرفت کی جانب سے جاری کردہ تحریری دستاویز میں کیا گیا ہے جس کے مطابق دبئی ایکسپو2020کا آغاز یکم اکتوبر2021سے ہوا اور31مارچ2022تک جاری رہا جس کا موضوع ’’ مستقبل کی تخلیق اور ذہنوں کو مربوط کرنا ‘‘تھا ، تمام صوبوں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کیلئے ایک مہینہ دیا گیا تھا ، خیبر پختونخوا کا مہینہ جنوری2022تھا، ایکسپو صرف ثقافتی تقریبات تک محدود تھا لیکن اگست 2021میں سرمایہ کاری کی صلاحیت کو شامل کیا گیا۔

موضوعات:



کالم



گیم آف تھرونز


گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…

ہماری آنکھیں کب کھلیں گے

یہ دو مختلف واقعات ہیں لیکن یہ دونوں کہیں نہ کہیں…

ہرقیمت پر

اگرتلہ بھارت کی پہاڑی ریاست تری پورہ کا دارالحکومت…

خوشحالی کے چھ اصول

وارن بفٹ دنیا کے نامور سرمایہ کار ہیں‘ یہ امریکا…

واسے پور

آپ اگر دو فلمیں دیکھ لیں تو آپ کوپاکستان کے موجودہ…