اسلام آباد (این این آئی) وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی سے ملاقات کے اگلے ہی روز مولانا طاہر اشرفی کو عہدے سے ہٹا دیا گیا، اب ان کی جگہ سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا کو چیئرمین متحدہ علما بورڈ مقرر کر دیا گیا۔ اس حوالے سے نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا۔ ذرائع کے مطابق پاکستان علما کونسل کے سربراہ علامہ طاہر اشرفی کو متحدہ علما بورڈ پنجاب کی چیئرمین شپ سے ہٹانے کی اندرونی کہانی سامنے آگئی جس کے مطابق حکومت پنجاب نے مریم اورنگزیب اورجاویدلطیف پر مقدمے پربات کی اورطاہر اشرفی پردبا ؤڈالاگیا کہ معاملہ علما بورڈ میں جانے پر حق میں فیصلہ دیا جائے تاہم طاہراشرفی کا موقف تھاکہ علما بورڈ کو غیر سیاسی رکھا جائے۔ ذرائع کے مطابق ذرائع طاہر اشرفی کے مطابق عمران خان حکومت کی بھیجی گئی درخواستوں پر شریعت کے مطابق فیصلے دئیے۔