جمعرات‬‮ ، 07 اگست‬‮ 2025 

پڑھائی میں تسلی بخش جواب نہ دینا جرم بن گیا، باپ نے بیٹے پر تیل چھڑک کر آگ لگا دی

datetime 19  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)کراچی کے علاقے اورنگی ٹاون میں بے رحم باپ نے اسکول کا کام مکمل نہ کرنے پر اپنے ہی 12 سالہ بیٹے کو مٹی کا تیل چھڑک کر زندہ جلا ڈالا ہے۔بچے کی ماں بے بسی کی تصویر بنی رہی، بچہ 2 روز اسپتال میں موت اور زندگی کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد

انتقال کر گیا۔بیٹے کو آگ لگانے کے ملزم نذیر خان نے پولیس کو بیان دیتے ہوئے بتایا ہے کہ میں اپنے بیٹے کو پڑھا رہا تھا مگر وہ کچھ دنوں سے پڑھ نہیں رہا تھا، جب میں نے بیٹے سے پوچھا تو وہ خاموش ہوگیا، جس پر مجھے غصہ آ گیا۔ملزم نے بیان میں کہا کہ سامنے مٹی کا تیل پڑا تھا، بیٹے کو ڈرانے کے لیے اس پر تیل ڈال دیا، ماچس کی تیلی اسے ڈرانے کے لیے دکھائی مگر آگ لگ گئی، جیسے ہی بیٹے نے چیخیں ماریں تو مجھے ہوش آ گیا۔ملزم نذیر خان نے پولیس کو بتایا کہ فوری طور پر بیٹے کو لے کر قریبی اسپتال گیا، وہاں سے برنس وارڈ گیا۔ملزم نے پولیس کو بتایا ہے کہ بیٹا برنس وارڈ میں 3 راتیں اور 2 دن داخل رہا تھا۔ملزم نذیر خان نے پولیس کو یہ بھی بتایا کہ مہنگائی اور بلوں کی وجہ سے پریشان تھا، غصہ آ گیا تھا۔ملزم کو جوڈیشل مجسٹریٹ غربی کی عدالت میں پیش کیا گیا،عدالت نے ملزم کو 24ستمبر تک ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔ملزم کے خلاف اس کی اہلیہ نے اقبال مارکیٹ تھانے میں مقدمہ درج کرایا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…